ETV Bharat / state

گاندھی جینتی پر بچوں کو انعامات سے نوازا گیا - Gandhi Jayanti - GANDHI JAYANTI

گاندھی شانتی پرتسٹھان کی طرف سے کچھ دنوں قبل مضمون نگاری، پینٹنگ کمپٹیشن، دیش بھکتی گیت کمپٹیشن اور دیگر مسابقتی پروگرام کا اہتمام کرایا گیا تھا، جس میں 100 سے زیادہ اسکولی بچوں نے شرکت کی تھی۔

گاندھی جینتی پر بچوں کو انعامات سے نوازا گیا
گاندھی جینتی پر بچوں کو انعامات سے نوازا گیا (Image : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2024, 7:17 PM IST

بھاگلپور: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر پورے ملک کی طرح ریاست بہار کے بھاگلپور میں بھی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں گاندھی جی کے افکارو خیالات اور ان کے پیغامات کو عام کرنے پر زور دیا گیا۔ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے چھپرہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ بھلے ہی گاندھی جی کے اصولوں کو نظر انداز کر رہے ہوں لیکن گاندھی کے سپنوں کا بھارت اسی وقت بن پائے گا جب ہم گاندھی جی کے خیالات کو عام کریں گے اور ان کے بتائے راستے پر چلیں گے۔ اس موقع پر گاندھی شانتی پرتسٹھان کی طرف سے مختلف موضوع پر کرائے گئے کمپٹیشن میں انعامات حاصل کرنے والے بچوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

گاندھی شانتی پرتسٹھان کی طرف سے کچھ دنوں قبل مضمون نگاری، پینٹنگ کمپٹیشن، دیش بھکتی گیت کمپٹیشن اور دیگر مسابقتی پروگرام کا اہتمام کرایا گیا تھا، جس میں 100 سے زیادہ اسکولی بچوں نے شرکت کی تھی۔ اور آج 2 اکتوبر کو ان کمپٹیشن میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے تقریبا 52 بچوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے، جسے پاکر یہ بچے انتہائی خوش نظر آئے۔

گاندھی جینتی پر بچوں کو انعامات سے نوازا گیا (Video : ETV Bharat)

گاندھی شانتی پرتسٹھان کی طرف سے منعقدہ اس پروگرام کی صدارت عین الہدی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے چھپرہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی، اور کلیدی مقرر ڈاکٹر منوج کمار، سابق وائس چانسلر، بین الاقوامی گاندھی ہندی یونیورسٹی، وردھا موجود تھے۔ اس کے علاوہ تقی احمد جاوید، خادم اردو حبیب مرشد خان اور منٹو کلاکار کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں اسکولی بچے اور ان کے سرپرست موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.