ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں کاکا پورہ تحصیل کو نظرانداز کیا جارہا ہے: ٹریڈرز فیڈریشن - KAKAPORA TEHSIL

پلوامہ کی تحصیل کاکاپورہ کے عوام اور ٹریڈرز فیڈریشن نے علاقہ کو نظرانداز کرنے کا انتظامیہ پر الزام عائد کیا۔

پلوامہ میں کاکا پورہ تحصیل کو نظرانداز کیا جارہا ہے: ٹریڈرز فیڈریشن
پلوامہ میں کاکا پورہ تحصیل کو نظرانداز کیا جارہا ہے: ٹریڈرز فیڈریشن (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2025, 4:55 PM IST

Updated : Feb 26, 2025, 5:33 PM IST

پلوامہ : ضلع پلوامہ کے تحصیل کاکاپورہ کی عوام کے ساتھ ساتھ ٹریڈرز فیڈریشن اور سول سوسائٹی نے الزام لگایا کہ ترقی کے اس دور میں بھی تحصیل کاکاپورہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے کو سال 1979 میں تحصیل کا درجے دیا گیا جسے جدید بنیادوں پر تیار کرنے کی ضرورت ہے جیسے کہ بہتر روڈ انفراسٹرکچر، اسٹریٹ لائٹس وغیرہ شامل ہے۔ مرکزی بازار کاکاپورہ میں تقریباً ہزاروں لوگ اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں اور مارکیٹ کو جدید شکل دینے کے لیے حکام کی توجہ کی ضرورت ہے۔

پلوامہ میں کاکا پورہ تحصیل کو نظرانداز کیا جارہا ہے: ٹریڈرز فیڈریشن (Etv Bharat)

کاکا پورہ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر منظور احمد ڈار نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کو حکام کی توجہ کی ضرورت ہے اندرونی اور بیرونی سڑکوں کی مرمت کی ضرورت ہے اور سٹریٹ لائٹس وقت کی ضرورت ہے کیونکہ شام کے اوقات میں بازار ایک خوفناک منظر پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے کاکاپورہ میں گھاس سے لدے ٹرک میں آگ لگ گئی - LOADED TRUCK CAUGHT FIRE

اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی کاکاپورہ ہلال احمد شاہ نے کہا کہ محکمہ تحصیل کاکاپورہ کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ للہارہ کے مقام پر پل پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کو ایک نئی شکل دینے کے لیے مین چوک کاکا پورہ پر کلاک ٹاور کی تجویز دی گئی ہے اور جلد ہی اس پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 26, 2025, 5:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.