ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اس سال عسکریت پسندوں کی مقامی بھرتی تقریباً صفر، جی او سی - GoC Chinar Corps - GOC CHINAR CORPS

کشمیر میں چنار کورپس کے سبکدوش ہونے والے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کہا کہ حالات پرامن ہونے اور عسکریت پسندوں کی تعداد میں کمی کے باوجود سیکورٹی گرڈ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

اس سال عسکریت پسندوں کی مقامی بھرتی تقریباً صفر، جی او سی
اس سال عسکریت پسندوں کی مقامی بھرتی تقریباً صفر، جی او سی (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2024, 7:25 PM IST

سری نگر: فوج نے آج کہا کہ مقامی نوجوانوں کی عسکریت پسندوں میں بھرتی "تقریباً صفر" رہی ہے، حالانکہ 80 عسکریت پسند سرگرم ہیں اور دراندازی میں کمی دیکھی گئی ہے۔

کشمیر میں چنار کورپس کے سبکدوش ہونے والے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کہا کہ حالات پرامن ہونے اور عسکریت پسندوں کی تعداد میں کمی کے باوجود سیکورٹی گرڈ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

اس سال عسکریت پسندوں کی مقامی بھرتی تقریباً صفر، جی او سی (Video : ETV Bharat)

جی او سی نے سری نگر میں آرمی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کی۔ لیفٹیننٹ پرشانت سریواستو 15 اکتوبر کو چنار کور کے اگلے جی او سی کا عہدہ سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہا، "میں اس مرحلے پر سیکورٹی گرڈ کو کمزور کرنے کا حامی نہیں ہوں۔ ہمیں امن کو یقینی بنانے کے لیے 2022، 2023 اور 2024 جیسے مزید چند سال درکار ہیں۔"

وادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد کے بارے میں افسر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سرکاری اعداد و شمار 80 عسکریت پسند ہیں۔

انہوں نے کہا، "اس سال مقامی بھرتی تقریباً صفر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس مضبوط انسداد دراندازی گرڈ ہے۔ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔"

انہوں نے کہا "ایل او سی کے اس پار لانچ پیڈ پر لوگ موجود تھے، لیکن اس موسم گرما میں دراندازی کی بہت زیادہ کوششیں نہیں کی گئیں۔ دراندازی ایل او سی کے علاوہ دوسرے علاقوں سے ہوتی ہے جیسا کہ ہم نے جموں میں دیکھا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس خطے میں تعداد میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔"

افسر نے کہا کہ فوج دراندازی کے بارے میں انٹیلی جنس حاصل کر رہی ہے اور اس نے اعتماد ظاہر کیا کہ سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ تعداد نمایاں طور پر کم ہو جائے گی کیونکہ اب ہم انٹیلی جنس حاصل کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.