ETV Bharat / international

غزہ: آج تین یرغمالیوں اور 183 فلسطینی قیدیوں کی رہائی، حماس کا اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام - LATEST PRISONER SWAP

حماس آج جن اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا ان کے نام ایلی شرابی، اور لیوی اور اوهاد بن عامی ہیں۔

آج رہا کیے جا رہے یرغمالیوں کی تصویر
آج رہا کیے جا رہے یرغمالیوں کی تصویر (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2025, 8:24 AM IST

غزہ: حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرنے کے باجود آج بروز سنیچر مزید تین اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غزہ کی میڈیا آفس کے مطابق آج ایلی شرابی، اور لیوی اور اوهاد بن عامی نام کے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور اسرائیل ان کے بدلے میں 183 فلسطینیوں کو رہا کرے گا جن میں 18 قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، 54 طویل سزا کاٹ رہے ہیں، جب کہ باقی 111 وہ لوگ ہیں جنہیں غزہ جنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔

اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں یرغمالیوں کی رہائی کے اعلان کے ساتھ اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل خوراک اور انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، نیز بھاری مشنری کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ حماس نے ملبے کے نیچے دبی ہوئی فلسطینی شہریوں اور یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے بھاری مشنری کو ضروری قرار دیا۔ ایک اندازے کے مطابق غزہ میں ملبوں کے نیچے ابھی بھی تقریباً 12 ہزار لوگوں کی لاشیں دبی ہوئی ہیں۔

غزہ میں دور دور تک تباہی کے مناظر
غزہ میں دور دور تک تباہی کے مناظر (AP)

حماس نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ امدادی ٹرکوں کے داخلے میں تاخیر کی گئی اور بمباری سے بے گھر ہوئے لوگوں کو پناہ دینے کے لیے خیموں اور موبائل گھروں کے ایک حصے کے علاوہ باقی سب روک دیا جو یہ امداد اور پناہ گاہوں کی فراہمی میں واضح ہیرا پھیری کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی: حماس نے تین یرغمالیوں کو رہا کر دیا، 183 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع

جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت آج رہا کیے جا رہے اسرائیلی شہری اوهاد بن عامی اور ایلی شرابی کو سات اکتوبر 2023 کو حملے کے دوران کبتز بیری سے یرغمال بنایا گیا تھا جب کہ اور لیوی کو اسی دن نووا میوزک فیسٹیول سے اغوا کیا گیا تھا۔

حماس کے قیدیوں کے میڈیا دفتر نے کہا کہ توقع ہے کہ اسرائیل 183 فلسطینیوں کو رہا کرے گا، جن میں 18 عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، 54 طویل سزا کاٹ رہے ہیں اور 111 جنگ کے دوران غزہ سے حراست میں لیے گئے۔ اس سے قبل، فلسطینی عسکریت پسند گروپ نے اسرائیل پر اپنے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا اور شام 4 بجے (1400 GMT) کی آخری تاریخ گزرنے تک تین اسرائیلیوں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا تھا۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا اس تاخیر سے ہفتہ کو طے شدہ تبادلے متاثر ہوں گے۔

غزہ میں تعینات حماس کے مسلح جنگجو
غزہ میں تعینات حماس کے مسلح جنگجو (AP)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.