ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عثمان مجید کے الزامات بے بنیاد ہیں، نظام الدین بھٹ - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

نظام الدین بھٹ کی جانب سے عثمان مجید کی جانب سے کارکنوں کو ہراساں کرنے کے الزام پر کہا کہ یہ الزام بے بنیاد ہے۔

Usman Majeed allegations are baseless: Nizamuddin Bhat
عثمان مجید کے الزامات بے بنیاد ہیں: نظام الدین بھٹ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2024, 5:48 PM IST

بانڈی پورہ: این سی کانگریس اتحاد بانڈی پورہ کے امیدوار نظام الدین بھٹ نے جمعرات کو عثمان مجید کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانڈی پورہ انتظامیہ سے وابستہ چند افسران عثمان مجید کی مدد کر رہے ہیں۔

بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس سوناواری کے امیدوار ہلال اکبر لون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نظام الدین بھٹ نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ گنتی کے دوران افسران بھی اس شخص کی حمایت کریں گے۔

عثمان مجید کے الزامات بے بنیاد ہیں: نظام الدین بھٹ (ETV Bharat Urdu)

ہلال اکبر لون، جو سوناواری حلقہ کے امیدوار ہیں، نے ای سی آئی سے 8 اکتوبر تک ایس ایس پی بانڈی پورہ کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ انہیں اندشہ ہے کہ گنتی کے عمل کی خلاف ورزی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

لوگوں نے بڑی اکثریت میں آج ووٹ ڈالے، یہ گورنر راج کے خلاف ناراضگی بھی ہو سکتی ہے: نظام الدین بٹ - Assembly Election 2024

دونوں امیدواروں نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران ضلع میں نئے ایس ایس پی کی تعیناتی کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے کیونکہ وہ پورے انتخابی عمل کے دوران ایک خاص امیدوار کی حمایت کررہے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ موجودہ ایس ایس پی بانڈی پورہ کو فی الفور تبدیل کیا جائے تاکہ گنتی اور اس سے قبل پیدا ہونے والی صورتحال بہتر رہے اور ان کے خدشات بھی دور ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.