نئی دہلی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہونے والی ہے لیکن اس سے پہلے پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے کوئی بھی اچھی خبر نہیں آرہی ہے۔ کیونکہ ایک ہفتے کے اندر پاکستان کی قومی ٹیم سے منسلک تین افراد استعفیٰ دے چکے ہیں۔
تازہ استعفیٰ پاکستان کے لیے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے لیگ اسپنر عثمان قادر نے دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کے اطلاع سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دی۔ قابل ذکر ہے کہ عثمان قادر پاکستان کے سابق لیجند ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے ہیں۔
عثمان قادر ابھی 31 سال کے ہیں اور انھوں نے پاکستان کے لیے ایک ونڈے اور 25 ٹی ٹونٹی میچ میں بالترتیب ایک اور 31 وکٹ لیے ہیں۔ وہ پاکستان کے علاوہ کرکٹ کی کئی دوسری لیگ میں بھی کھیلتے تھے۔ جس میں بی پی ایل، بیگ بیش لیگ اور سی پی ایل قابل ذکر ہے۔
— Usman Qadir (@Qadircricketer) October 3, 2024
پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان قادر کو پاکستانی بورڈ لیگ میچز کھیلنے کی این او سی نہیں دے رہا تھا جس سے دل برداشتہ ہو کر انھوں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ سب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلکیشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اس کے بعد قومی ٹیم کے ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے بھی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ یہ سب اس وقت ہورہا ہے جب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز ہونے والی ہے جس کا پہلا میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا، تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔