کنور: کیرالہ کے مایازی میں ایک ہندو مندر فرانسیسی نوجوان جوڑے کی شادی کا مقام بن گیا۔ یہ شادی مذہبی ہم آہنگی کا ایک شاندار مثال بن گئی جب ایک مسلم ڈاکٹر نے فرانسیسی عیسائی جوڑے کی شادی میں فرائض سرانجام دیے۔ یہ تقریب پیر (10 فروری 2025) کو مندر میں ہندو رسومات کے مطابق منعقد کی گئی۔
ایمانوئل اور اس کی دلہن، ایملی، روایتی کیرالہ کے لباس میں ملبوس، اجیہور کے سری وینوگوپالا مندر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ تقریب کے دوران، مندر انتظامیہ کی سربراہی میں، ڈاکٹر اصغر نے سرپرست کے طور پر دلہن کے ہاتھ کو دولہا کے ہاتھ میں رکھ کر کنیادان کا اہم فریضہ انجام دیا۔
عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والا فرانسیسی جوڑا اپنے دوستوں کے ساتھ مایازی آئے تھے، مایازی کبھی فرانسیسی کالونی ہوا کرتا تھا۔ ایمینوئل اور ایملی طویل عرصے سے ہندوستانی ثقافت اور کیرالہ کی منفرد اور الگ روایات کو پسند کرتے تھے۔ انہوں نے اس علاقے کے بارے میں کافی کچھ پڑھا تھا۔ انھوں نے ماہے (مایازی کا دوسرا نام) کے وینوگوپالا مندر میں شادی کرنے کی اپنی دیرینہ خواہش کو پورا کیا۔
شادی میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے اتحاد و بھائی چارہ کے جذبے کا جشن منایا۔ اس مندر میں ایک سماجی مصلح سری نارائن گرو کا مجسمہ ہے جنھوں نے مساوات کی وکالت کی تھی۔ مجسمہ مندر کے احاطہ میں بنایا گیا ہے۔ رسومات مکمل کرنے کے بعد، فرانسیسی جوڑا ڈاکٹر اصغر کے گرینز آیورویدا آزیور گیا، جہاں ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا۔
ایمانوئل اور ایملی کی شادی، ثقافتوں اور عقائد کی آمیزش، ہندوستان کے بھرپور تنوع اور جامع روایات کے ثبوت کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔
باضابطہ طور پر، ماہے یا مایازی مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری کا حصہ ہے لیکن یہ شمالی کیرالہ میں واقع ہے۔ یہ دلکش قصبہ ہندوستان میں ایک سابقہ فرانسیسی کالونی ہوا کرتا تھا اور اب یہ سب سے زیادہ پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: