اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا تنویر ہاشمی کا دورہ بیدر، کہا نفرتوں کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں - بیدر

Maulana Tanveer Hashmi Reaction جماعت اہل سنت کرناٹک کے ریاستی صدر مولانا تنویر ہاشمی نے کہاکہ شاخ ضلع بیدر کی ایک اہم نشست آج منعقد ہوئی اس نشست میں مختلف عنوانات و موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نشست کامیاب رہی ہے۔

مولانا تنویر ہاشمی کا دورہ بیدر،کہا نفرتوں کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں
مولانا تنویر ہاشمی کا دورہ بیدر،کہا نفرتوں کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 7:51 PM IST

مولانا تنویر ہاشمی کا دورہ بیدر،کہا نفرتوں کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں

بیدر: جماعت اہل سنت کرناٹک کے ریاستی صدر مولانا تنویر ہاشمی نے کہاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں اس امر پر زیادہ زور دیا گیا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی نفرتوں کے ماحول کا خاتمہ کس طرح کیا جا سکتا ہے۔ملک میں امن و امان کیسے قائم کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ظاہر سی بات ہے کہ ہمارا ملک بہت ہی عظیم ہے۔دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔تمام مذاہب کے لوگ آپس میں مل جل کر رہتے ہیں۔ لیکن گزشتہ کچھ عرصوں سے جس طرح کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس سے عام لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے۔ اس وقت نفرتوں کا ماحول یقینا ہم سب کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کتاب اللہ سنت رسول اللہ کی روشنی میں ملک سے نفرتوں کے اس ماحول کا خاتمہ کیا جائے۔ ہم جماعت اہل سنت کر ناٹک کے ذریعہ محبت کا پیغام دینے کے لیے آج بیدر میں اکھٹا ہوئے ۔ اور ہمارے علماء نےاپنی اپنی اراء پیش کی ۔مجھے آمید ہے کہ ہم سب مل کر کے تعمیر اہل سنت، تعمیر ملت ،تعمیر ملک اور خدمت انسانیت کے عظیم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے۔ انشاءاللہ اس دیش میں ہم لوگ بڑی ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات کو انجام دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر:کرناٹک سلک انڈسٹریز کارپوریشن کی چیئرمین نامزد ہونے پر کنیز فاطمہ کی تہنیت

انہوں نے جماعت اہل سنت کرناٹک کے دیگر اضلاع کے پروگراموں کے حوالے سے کہا کہ گلبرگہ شریف، یادگیر اور رائچور ، کپل اور وجے نگر پر مشتمل دورہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details