ودیشا: مدھیہ پردیش کے ودیشا میں واقع ادے پور گاؤں کے صحت مرکز میں جمعہ کو ایک ساتھ تین کلکاریاں گونج اٹھیں۔ رگھویر مونگیا کی 30 سالہ بیوی راج بالا مونگیا کی یہ چوتھی ڈیلیوری تھی۔ راج بالا مونگیا کے پہلے ہی دو بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے۔ ان کے بعد خاندان کو دوسرا بیٹے خواہش تھی۔ مگر اس بار انہوں نے بیٹے کے بجائے ایک ساتھ تین تین بیٹیوں کو جنم دیا۔ ماں اور بچے سبھی صحت مند ہیں لیکن بچیوں کا وزن کم ہونے کی وجہ سے انہیں ودیشا ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
ایک ساتھ تین تین بیٹیوں کی خوشخبری کے بعد خاندان میں خوشی کا ماحول ہے۔ گھر والوں نے ادے پور پرائمری ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹروں، نرسوں اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ یہاں تین لڑکیوں کے ایک ساتھ پیدا ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ گاؤں والے اسے قدرت کا کرشمہ قرار دے رہے ہیں۔
خاتون 15 دن پہلے ضلع اسپتال پہنچی تھی
بتایا جاتا ہے کہ راج بالا کی طبیعت کچھ دن پہلے بگڑ گئی تھی اور انہیں ودیشا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہاں کچھ دنوں تک علاج کے بعد وہ ڈسچارج ہو کر اپنے گاؤں واپس آ گئیں۔ دو دن کے بعد دوبارہ درد زہ کی وجہ سے انہیں ادے پور گاؤں کے بنیادی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے تین صحت مند بچیوں کو جنم دیا۔
ڈیلیوری کے بعد ضلع اسپتال ریفر
ڈلیوری کے بعد خاتون کو گنج بسوڈا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے خاتون اور نوزائیدہ بچیوں کی کمزوری کو دیکھتے ہوئے انہیں ودیشا کے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر آر ایل سنگھ کے مطابق "تینوں نوزائیدہ بچیوں کا وزن دو کلو سے کم ہے۔ نوزائیدہ بچیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کے ایس این سی یو وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ بستروں کی کمی اور وزن کم ہونے کی وجہ سے بچوں میں سے تینوں بچیوں کو خصوصی نگہداشت کے لیے ودیشا میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔ فی الحال ماں اور بچیاں سبھی صحت مند ہیں۔