اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشن کا تلنگانہ کے گورنر کے طور پر حلف

ریاست تلنگانہ کی سابق گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے حال ہی میں تلنگانہ کے گورنر کے عہدہ سے استعفی دیا تھا۔ ان کے استعفی کے بعد یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا۔

Telangana Governor
Telangana Governor

By IANS

Published : Mar 20, 2024, 12:43 PM IST

Updated : Mar 20, 2024, 2:18 PM IST

حیدرآباد: جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے آج تلنگانہ کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آلوک ارادے نے رادھا کرشنن کو عہدے کا حلف دلایا۔ تلنگانہ وزیراعلی اے ریونت ریڈی، ان کے کابینی رفقاء اور سینیئر عہدیدار موجود تھے۔

چیف سکریٹری سانتھی کماری نے صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے جاری کردہ تقرر نامے کو پڑھ کر سنایا، جس میں جھارکھنڈ کے گورنر کو ان کی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تلنگانہ کے گورنر اور پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے فرائض انجام دینے کے لیے مقرر کیا گیا۔ چیف جسٹس نے وارنٹ تقرری گورنر کے حوالے کر دیئے۔

رادھا کرشنن کو ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے استعفیٰ کے بعد تلنگانہ اور پڈوچیری کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ تمیلی سائی تمل ناڈو میں لوک سبھا انتخابات لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رادھا کرشنن تلنگانہ کے تیسرے گورنر ہیں۔ کوئمبٹور سے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر دو بار ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال جھارکھنڈ کے گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2014 میں ریاست کی تشکیل کے بعد سے تلنگانہ کے تینوں گورنر تمل ناڈو سے ہیں۔ ای ایس ایل نرسمہن اور تمیلی سائی سوندرا راجن کا تعلق بھی تمل ناڈو سے تھا۔ واضح رہے کہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے 8 ستمبر 2019 کو ریاست تلنگانہ کی گورنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا۔ 18 فروری 2021 سے وہ پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر اضافی فرائض انجام دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کی گورنر کا استعفیٰ، آندھرا کے گورنر کو تلنگانہ کی زائد ذمہ داری

تمیلی سائی سوندرا راجن جو پہلے تمل ناڈو بی جے پی کی صدر رہ چکی ہیں۔ کروناندھی کی بیٹی کنیموزی سے 2019 کے عام انتخابات میں شکست کھا گئی تھی۔ جنہوں نے 2019 کے انتخابات میں تھوتھکوڈی سے لوک سبھا کا مقابلہ کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں صدر جمہوریہ نے ریاست تلنگانہ کا گورنر مقرر کیا تھا۔

Last Updated : Mar 20, 2024, 2:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details