ETV Bharat / state

یو جی سی نیٹ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تمکین فاطمہ نے دوسرا مقام حاصل کیا - TAMKEEN FATIMA ACHIEVEMENT

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: یو جی سی نیٹ امتحان میں پہلی کوشش میں 99.9933 فیصد حاصل کیا۔

TAMKEEN FATIMA
یو جی سی نیٹ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تمکین فاطمہ نے دوسرا مقام حاصل کیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2024, 6:08 PM IST

Updated : Nov 8, 2024, 6:53 PM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) تعلیم کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے۔ یہاں کے طلبہ ہمیشہ نئی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس بار اے ایم یو کی طالبہ تمکین فاطمہ نے پہلی ہی کوشش میں یو جی سی نیٹ امتحان میں آل انڈیا سطح پر دوسرا رینک حاصل کیا ہے۔ تمکین نے بغیر کوچنگ کے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ایسے میں ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے۔ تمکین نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے خاندان اور اساتذہ کو دیا ہے۔

ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ میں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں ایم ٹیک کی طالبہ تمکین فاطمہ نے یو جی سی نیٹ میں اپنی پہلی کوشش میں آل انڈیا سطح پر دوسری پوزیشن (99.9933 فیصد) حاصل کی ہے۔

یو جی سی نیٹ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تمکین فاطمہ نے دوسرا مقام حاصل کیا (Etv Bharat)

تمکین نے 2023 میں اے ایم یو سے 9.703 کے سی پی آئی کے ساتھ بی ٹیک مکمل کیا۔ 10ویں جماعت سے مسلسل میرٹ اسکالرشپ حاصل کی، جن میں یوپی ایس ٹی ایس ای، یونیورسٹی میرٹ فنانشل ایوارڈ (اے ایم یو) اور گیٹ اسکالرشپ شامل ہیں۔ بی ٹیک میں اپنی تعلیم کے دوران، فاطمہ نے اسرو، میک ماسٹر یونیورسٹی، ٹورنٹو، کینیڈا(میٹاکس جی آر آئی) اوردی فیلڈس انسٹیٹیوٹ، ٹرنٹو، کینیڈا(فیلڈز انڈرگریجویٹ سمر ریسرچ پروگرام) میں ریسرچ انٹرنشپ پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے اے سی ایم کانفرنس پروسیڈنگز میں ایک تحقیقی مقالہ بھی شائع کیا ہے۔

تمکین کہتی ہیں کہ کسی بھی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کوچنگ ضروری نہیں ہے، صرف ہمیں کلاس میں پورے دل سے مطالعہ کرنی چاہیے۔ استاد جو بھی پڑھائے اسے غور سے پڑھیں اور نظر ثانی کرتے رہیں تو آپ کسی بھی امتحان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمیں صرف امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے نہیں پڑھنا چاہیے، بلکہ جو کچھ بھی پڑھا جائے اسے پوری سمجھ کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔ کوچنگ میں بھی وہی چیز پڑھائی جاتی ہے جو کلاس میں پڑھائی جاتی ہے لیکن کلاس میں ہم دل لگا کر نہیں پڑھتے۔ اسی لیے کوچنگ میں جانا پڑتا ہے۔

تمکین کا کہنا ہے کہ ہماری والدہ نے ہم بہن بھائیوں کی تعلیم کے لیے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ آج بھائی بھی اچھی پوزیشن پر ہیں۔ تمکین کا کہنا ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد وہ اسسٹنٹ پروفیسر بن کر یونیورسٹی کے طلبہ کو پڑھانا چاہتی ہیں۔

تمکین کے والدین نے تمکین کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ اگر بچہ گھر اور کلاس میں توجہ سے پڑھتا ہے تو وہ کسی بھی امتحان میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ ہمارے بچے نے کبھی کوئی کوچنگ نہیں لی، پھر بھی اس نے دوسرا نمبر حاصل کر کے ہمیں فخر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اقلیتی درجہ کی حقدار: سپریم کورٹ

Last Updated : Nov 8, 2024, 6:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.