بیجاپور: کرناٹک کے بیجاپور میں گنگلور تھانہ علاقے میں نکسلیوں کی تلاش کررہے فوجی جوان بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آر جی، کوبرا بٹالین، سی آر پی ایف اور بی ڈی ایس کی ٹیمیں سیکورٹی کیمپ متوینڈی سے تلاشی مہم پر روانہ ہوئیں۔ تاہم راستہ میں خطرہ محسوس ہونے پر سیکوریٹی فورسس چوکس ہوگئے۔ فوجی جوانوں نے بعد میں پتہ لگایا کہ نسکلیوں نے راستہ میں اسپائکس اور آئی ای ڈی نصب کیا تھا۔ سیکوریٹی فورسس کے کیمپ کے قریب ہی آئی ای ڈی نصب کیا گیا تھا۔ بہادر فوجیوں نے جائے وقوعہ سے مشتبہ اشیا کو برآمد کرلیا اور آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا۔
ماؤسٹوں نے فوجی جوانوں کو نشانہ بنانے کےلئے راستہ میں آئی ای ڈی نصب کیا تھا۔ فوجیوں نے بروقت بم کو ناکارہ بنا دیا۔ فوجی جوانوں کی چوکسی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ نکسل مخالف آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کےلئے ایسا کیا گیا تھا لیکن سیکوریٹی فورسس نے تلاشی مہم کو جاری رکھا۔ تلاشی مہم میں شدت کے بعد ماؤنواز، فورسس کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابوجھماڑ میں انکاؤنٹر،36 نکسلی مارے گئے، ہتھیار برآمد - Encounter in Abujmarh
ایک اور اطلاع کے مطابق چھتیس گڑھ کے بستر میں بھی نکسل مخالف آپریشن جاری ہے، پورے بستر میں اینٹی نکسل آپریشن بڑے پیمانے پر چلایا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور سی ایم وشنو دیو سائی نے واضح کر دیا ہے کہ سال 2026 تک نکسل ازم کا خاتمہ ہو جائے گا۔