ETV Bharat / bharat

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگڈر: تیجسوی یادو کا حکومت پر بڑا حملہ - NEW DELHI STAMPEDE

مہا کمبھ جانے کے دوران نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگڈر میں متعدد اموات پر تیجسوی یادو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگڈر: تیجسوی یادو کا حکومت پر بڑا حملہ
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگڈر: تیجسوی یادو کا حکومت پر بڑا حملہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2025, 9:53 PM IST

پٹنہ: نئی دہلی اسٹیشن پر بھگدڑ سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس واقعہ پر آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو تیجسوی یادو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمبھ میلہ کے دوران ہزاروں لوگوں کی موت کا الزام بھی عائد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیشن سے سنگم تک ہزاروں لوگوں کی جان جارہی ہے اور حکومت کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔ اسٹیشن سے گھاٹ تک اموات ہوئی ہیں۔ پورا ملک اور بہار جاننا چاہتا ہے کہ ان اموات کا ذمہ دار کون ہے؟ ہزاروں لوگ مارے جا رہے ہیں لیکن حکومت کو کوئی فکر نہیں۔

سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ حکومت صرف اپنی تشہیر میں مصروف ہے۔ انتظامات صرف وی آئی پی افراد تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام عقیدت مندوں کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔ اسٹیشن سے لے کر ہر طرف ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔ پریاگ راج میں مکمل افراتفری ہے۔

انہوں نے نئی دہلی اسٹیشن پر ہوئے حادثہ کے بارے میں کہا کہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی لکھنؤ اسٹیشن پر ہوچکے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پر اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں تو اس کی ذمہ داری کا تعین ہونا چاہیے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ حکومت غریبوں کے بارے میں نہیں سوچتی ہے۔ ایک طرف لوگ مر رہے ہیں اور دوسری طرف نظام میں کوئی بہتری نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی، جانیے واقعے کی وجہ - STAMPEDE AT NEW DELHI STATION

تیجسوی یادو نے کمبھ میلہ میں پیسے کے غلط استعمال کا الزام لگایا اور کہا کہ تقریب کے نام پر پیسہ لوٹا جارہا ہے۔ لوگوں کو وہ سہولتیں نہیں مل رہی ہیں جو ملنی چاہئے۔ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ کمبھ کے دوران حادثات کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس کی ذمہ داری کوئی قبول نہیں کررہا ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق بہار سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.