ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ : 63 جسمانی طور پر کمزور بچوں کو ٹور پر روانہ کیا گیا - ADC PULWAMA

پلوامہ کے 63 بچوں کو جو جسمانی طور پر کمزور ہیں انہیں چیف ایجوکیشن آفیسر نے ٹور پروگرام کےلئے روانہ کیا۔

پلوامہ : 63 جسمانی طور پر کمزور بچوں کو ٹور پر روانہ کیا گیا
پلوامہ : 63 جسمانی طور پر کمزور بچوں کو ٹور پر روانہ کیا گیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2025, 10:46 PM IST

پلوامہ : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر محمد اشرف نے تقریباً 63 جسمانی طور پر کمزور بچوں کو ٹور پر روانہ کیا۔ چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ نے سماگرا شکشا کی جامع تعلیم کے تحت جسمانی طور کمزور بچوں کے لیے ایک ٹور پروگرام کا اہتمام کیا۔ جس میں جسمانی طور پر کمزور بچوں کو ٹور پر روانہ کیا گیا جہاں وہ سیر و تفریح کے ساتھ کھیل کود کریں گے۔

ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور پر کمزور تقریباً 63 بچوں کو اے ڈی سی پلوامہ نے جھنڈی دکھا کر ٹور پر روانہ یہ بچے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں دارا شکوا پارک کی سیر کریں گے اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ اس ٹور کا مقصد جسمانی طور پر کمزور بچوں کو بھی مواقع فراہم کرنا ہے اور باقی بچوں کی طرف ہی انہیں بھی موقع دینا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں عوام کی جانب سے ندی نالوں کی صفائی کے اقدامات - CANALS IN PULWAMA

اس سلسلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ شبیر احمد خان نے کہا کہ محکمہ تعلیم خصوصی ضرورتوں کے حامل بچوں پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور بچوں کو دوسرے بچوں کے مساوی احساس دلانے کے لیے ٹور بھی منعقد کیے جاتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے ٹور منعقد کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.