ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانہال چملواس میں خوفناک آتشزدگی سے سات گھر جل کر خاکستر ہو گئے - DEVASTATING FIRE IN BANIHAL

آگ کی اس واردات میں متاثرہ کنبوں کا لاکھوں روپئے کا مال و اسباب مکمل طور سے خاکستر ہوگیا۔

بانہال چملواس میں خوفناک آتشزدگی سے سات گھر جل کر خاکستر ہو گئے
بانہال چملواس میں خوفناک آتشزدگی سے سات گھر جل کر خاکستر ہو گئے (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2025, 10:32 PM IST

رامبن: مرکزی زیر اہتمام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈسٹرکٹ بانہال کے چملواس علاقے میں پیش آئی۔ آگ کی اس ہولناک واردات میں سات رہائشی مکان مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ آگ کی وارادت میں متاثرہ کنبوں کا لاکھوں روپئے کا مال و اسباب مکمل طور سے خاکستر ہوگیا ہے۔ آگ کی یہ واردات گزشتہ رات قریب بارہ بجے رونما ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی واردات کی خبر ملتے ہی بانہال سے پولیس، فائر آینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار اور رضاکار تنظیم بانہال والنٹیرس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر سخت مشقت کے بعد آگ کو قابو کیا اور مزید گھروں کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچا لیا۔ تاہم اس ہولنگ آگ کی واردات میں کسی جان کا نقصان نہیں ہوا۔

آگ سے متاثر ہونے والے خاندان، سبھی غربت کی لکیر سے نیچے (BPL) زمرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ کی اس واردات میں ان کا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آگ اتنی شدید تھی کہ ایک بھی سامان ہٹانے کا موقع نہیں ملا۔ ایک متاثرہ کا کہنا ہے کہ بچے کی شادی کے لئے سامان اکٹھا کیا تھا وہ بھی آتشزدگی کی نذر ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.