گاندربل (فردوس احمد تانترے): وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں طویل عرصے کے بعد برفباری اور بارشوں سے پہاڑ برف سے ڈھک گئے ہیں۔ گھروں اور درختوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
وادی کشمیر میں طویل عرصے تک مسلسل خشک موسم رہنے کی وجہ سے ندی بالے اور چشمے سوکھ گئے تھے، جس کی وجہ سے وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بدھ کی رات سے ہی وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں شروع ہوگئی جو جمعرات کو بھی جاری رہی۔
لوگوں نے کچھ حد تک راحت کی سانس لی ہے۔ صحت افزا مقام سونہ مرگ گلمرگ ،ذوجیلا ،گومری ،منی مرگ، دراس میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔ ادھر ذوجیلا سڑک پر پھسلن پیدا ہونے کے نتیجے میں سونمرگ گومری سڑک کو احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
تازہ برفباری سے سیاحوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ سیاح برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
واضح رہے، گلمرگ میں ناکافی برفباری کی وجہ سے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2025 کو اگلے احکامات تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تازہ برفباری کے بعد انتظامیہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: