ETV Bharat / state

ریکھا گپتا ہوں گی دہلی کی وزیراعلیٰ - REKHA GUPTA NAMED DELHI CM

دہلی میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے اپنا رہنما چن لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریکھا گپتا دہلی کی نئی وزیراعلیٰ ہوں گی۔

ریکھا گپتا ہوں گی دہلی کی وزیراعلیٰ
ریکھا گپتا ہوں گی دہلی کی وزیراعلیٰ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2025, 8:23 PM IST

Updated : Feb 19, 2025, 8:49 PM IST

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی بی جے پی نے آج ریکھا گپتا کو وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ مرکزی مبصرین روی شنکر پرساد اور اوم پرکاش دھنکر کی موجودگی میں بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ بانسوری سوراج اور پروین کھنڈیلوال سمیت بی جے پی کے ارکان نے پارٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔

دہلی اسمبلی کی کل 70 نشستوں میں سے بی جے پی نے 48 پر کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی نے 27 سال بعد قومی دارالحکومت میں اقتدار میں واپس کی ہے۔ عام آدمی پارٹی، جس نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک دہلی پر حکومت کی، کو حال ہی میں منعقد ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں صرف 22 سیٹیں حاصل ہوئیں۔

اسمبلی انتخابی نتائج کے 11 دن بعد بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا گیا۔ ریکھا گپتا دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ چیف منسٹر کی حلف برداری جمعرات 20 فروری کو دوپہر 12:35 بجے رام لیلا میدان میں منعقد ہوگی۔ دہلی کے چیف سکریٹری کے ذریعہ بھیجے گئے دعوت نامے میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزراء کی حلف برداری کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں دہلی کے وزیر اعلیٰ کے نام پر تبادلہ خیال، دوڑ میں یہ نام آگے - DELHI CM

قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے ریکھا گپتا کے نام کو متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔

Last Updated : Feb 19, 2025, 8:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.