ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ کے لاسی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد - FREE MEDICAL CAMP AT LASSIPORA

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

پلوامہ کے لاسی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
پلوامہ کے لاسی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2025, 4:45 PM IST

Updated : Feb 16, 2025, 5:00 PM IST

پلوامہ : سی آر پی ایف 182 بٹالین نے آج ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں مالی طور پر غریب لوگوں کے لیے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ میڈیکل کیمپ میں لاسی پورہ اور دیگر علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹروں کی جانب سے مفت مشورہ اور ادویات تقسیم کی۔ طبی کیمپ میں تقریباً 200 کے قریب مریضوں کا علاج کیا گیا۔

پلوامہ کے لاسی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد (ETV Bharat)

سی او سی آر پی ایف 182 بٹالین دیپک ڈونڈیال نے کہا کہ سی آر پی ایف ہمیشہ وادی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں، سدباوانہ ٹور، تعلیمی سرگرمیاں، میڈیکل کیمپس شہری ایکشن پروگرام کا حصہ ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کا تسلسل جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے میڈیکل کیمپ ایک وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ماہ صیام کے دوران لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی بار مشہور مغل گارڈن کا دلفریب آبشار سوکھ گیا، بے رونقی نے ڈیرہ جما لیا، مقامی آبادی بے حال - ACHABAL MUGHAL GARDENS DRIED UP

انہوں نے مزید کہا کہ وادی کے لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مستقبل میں بھی ایسے میڈیکل کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف 182 بٹالین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ضلع کے لوگوں کے لیے طبی سہولیات فراہم کرنے کی اس طرح کی پہل کی اور امید کی کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

Last Updated : Feb 16, 2025, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.