اردو

urdu

ETV Bharat / state

دستور کی حفاظت کرنے والی پارٹی کی حمایت کرنی چاہیے: شمشاد رحمانی

Imarat Shariah Vice President React امارت شرعیہ کے نائب صدر شمشاد رحمانی نے کہاکہ 2024 لوک سبھا انتخابات کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہے۔ اس مرتبہ لوگوں کو اسی جماعت کی حمایت کرنی چاہئے جو دستور کی حفاظت کرسکے۔

دستور کی حفاظت کرنے والی جماعتیوں کی حمایت کرنی چاہئے:شمشاد رحمانی
دستور کی حفاظت کرنے والی جماعتیوں کی حمایت کرنی چاہئے:شمشاد رحمانی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 1:04 PM IST

دستور کی حفاظت کرنے والی جماعتیوں کی حمایت کرنی چاہئے:شمشاد رحمانی

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں امارت شرعیہ کے نائب صدر شمشاد رحمانی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہاکہ ایسی جماعت کو سپورٹ کریں جو ملک کے دستور کے ساتھ سبھی مذاہب کے ماننے کو تحفظ دے سکیں تاکہ ملک میں دستوری نظام کو قائم رکھا جا سکے۔

شمشاد رحمانی نے کہاکہ تنظیم امارت شرعیہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طبی اور سماجی میدان میں بھی اپنی خدمات انجام دینے میں مصروف ہے۔اس تنظیم کا مقصد ملک سے تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا ہے۔تعلیم یافتہ سماج کی بدولت برائیوں کو جڑ سے ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم سماج کے کمزور اور غریب اور پسماندگان لوگوں کے لیے خدمت انجام دیتی ہے ۔لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پوری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو تعلیم یافتہ بنا کر سماج کے مین اسٹریم سے جڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں حاجیوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا آغاز

شمشاد رحمانی کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ دس برسوں میں مسلمانوں میں تعلیمی بیداری دیکھنے کو ملی ہے۔اس میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تا کجہ زیادہ سے زیادہ مسلم نوجوان اعلیٰ تعلیم ہو سکے۔ہماری تنظیم میڈیکل،آئی ٹی سمیت دیگر شعبے میں بھی کام کر رہی ہے۔ہماری تنظیم کی خدمات ناصرف مسلمانوں کے لئے بلکہ ہندو،سکھ اور عیسائی سمیت تمام مذاہب کے لئے ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details