اردو

urdu

ETV Bharat / state

امت مسلمہ کو ایک جگہ لانے کے لیے داؤدی بہرہ کی افطار دعوت - Dawoodi Bohra Iftar in Aurangabad - DAWOODI BOHRA IFTAR IN AURANGABAD

Dawat Iftar in Aurangabad: داؤدی بوہرہ سماج انجمن سیفی کی جانب سے امت مسلمہ کے مختلف مسالک اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران کے لیے ایک افطار کی تقریب برہانی ہال پاندریبا جماعت خانہ میں منعقد کی گئی، جس میں مذہبی، سماجی اور سیاسی افراد بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ملی یکجہتی کے لیے داؤدی بوہرہ سماج کی جانب سے شروع کی گئی اس کوشش کو سبھی مہمانوں نے خوب سراہا۔

Dawoodi Bohra Iftar feast to bring the Muslim Ummah together
Dawoodi Bohra Iftar feast to bring the Muslim Ummah together

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 5:48 PM IST

امت مسلمہ کو ایک جگہ لانے کے لیے داؤدی بہرہ کی افطار دعوت

اورنگ آباد:ماہ مقدس رمضان اپنی لازوال رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ جاری ہے۔ اسی ماہ خالق کائنات میں ساری دنیا والوں کی ہدایت کے لیے قرآن کریم نازل فرمایا۔ لہٰذا اس مبارک مہینے میں مذہب اسلام کی تعلیمات کے مطابق آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کی غرض سے داؤدی بوہرہ سماج، انجمن سیفی کی جانب سے مختلف مسلکوں سے تعلق رکھنے والے مذہبی پیشوا، ملی و سماجی جماعتوں کی ذمہ داران اور سیاسی شخصیات کے لیے ایک افطار کی دعوت برہان ہال پاندریبا میں رکھی گئی، جس میں امارت شرعیہ مراٹھواڑہ کے نائب امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرشید ندوی مدنی، ضیاء الدین صدیقی، ایڈووکیٹ فیض، ایم پی امتیاز جلیل، اعجاز زیدی اور دیگر شخصیات شریک تھی۔ ملی یکجہتی کے لیے داؤدی بوہرہ سماج کی جانب سے شروع کی گئی اس کوشش کو سبھی مہمانوں نے خوب سراہا، اور دعا کی کہ اللہ رب العزت امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق پیدا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک ایسی افطار پارٹی جس میں لوگ اپنے اپنے گھر سے لائے افطار - unique iftar party in indore

افطار کی یہ تقریب داؤدی بوہرہ سماج کے مذہبی پیشوا مفضل حسین کی ہدایت پر عامل صاحب جناب معیز وجیہ کی رہنمائی میں انجمن سیفی کی جانب سے رکھی گئی۔ اس پروگرام کے ذریعہ آپسی بھائی چارے اور امن و سلامتی کا پیغام دیا گیا۔ رکن پارلیمان امتیاز جلیل کے ہمراہ اس دعوت میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس پروگرم نے معاشرے کے مختلف طبقات کے نمائندوں کو آپس میں ملنے اور قوم و ملک کی ترقی کے لیے باہمی تعاون کا موقع فراہم کیا۔ برادری کے شہر نمائندے معز وجیہ نے مہمانوں کا پرخلوص استقبال کیا۔ رمضان کی مبارکباد کے ساتھ داؤدی بہرہ کے روایاتی طور طریقوں سے طعام و اکرام پیش کیا گیا۔ تھال پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھانا کھانے سے محبت اور اخوت میں اضافہ ہوتا ہے۔

امتیاز جلیل نے اس موقعے پر اظہار خیال کیا۔ امیر وحدت اسلامی مولانا ضیاء الدین صدیقی نے کہا کہ آپس میں ملنے سے ایک دوسرے کے حالات سے واقفیت ہوتی ہے اور اتحاد میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے اس طرح کے پروگرام کرتے رہنے کے لیے داؤدی بہرہ برادری کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد میں داؤدی بہرہ کے تقریباً چار سو گھر آباد ہیں اور اکثر افراد مختلف قسم کی تجارتوں سے وابستہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details