پلوامہ (سید عادل مشتاق): جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محمکہ جیولوجی اینڈ مائننگ افسر پلوامہ کی جیولوجی اینڈ مائننگ ڈپارٹمنٹ کے ایک ملازم محمد امین شیخ پر حملہ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ ملازم محمد امین شیخ کی شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 94/2024 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ لتر میں درج کیا اور فوری طور پر ایکشن لیا۔
پولیس نے معاملے میں ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمین کی شناخت جاوید احمد میر اور شمیم احمد میر کے طور پر کی گئی ہے دونوں پیتی پورہ کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے ان کی گرفتاری واقعے کے 24 گھنٹے کے اندر اندر عمل میں لائی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ پلوامہ کے ملازمین پر مائننگ مافیا کا حملہ، ایک ملازم زخمی
قابلِ ذکر ہے کہ لاسی پورہ علاقے میں غیر قانونی کانکنی خصوصی مہم کے دوران محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ پلوامہ کی ایک ٹیم پر کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا تھا۔ جس کے بعد محمکہ کے متاثرہ افسر نے ملزمین کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ واضح رہے کہ متعلقہ محکمے کی طرف سے خطے میں غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت مختلف مقامات پر چھاپے مار کر جے سی بی مشینوں اور ملزمین کی دھر پکڑ کی جا رہی ہے۔