ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال چوک میں فوج نے پہلی مرتبہ لہرایا ترنگا - TRAL CHOWK IN JAMMU AND KASHMIR

یوم جموریہ کے موقع پر فوج کی جانب سے آج جموں و کشمیر کے ترال میں بس اسٹینڈ پر پہلی مرتبہ قومی پرچم لہرایا گیا۔

ترال چوک میں فوج نے پہلی مرتبہ لہرایا ترنگا
ترال چوک میں فوج نے پہلی مرتبہ لہرایا ترنگا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2025, 7:17 PM IST

ترال : فوج کی جانب سے آج پہلی مرتبہ ترال کے مین بس اسٹینڈ پر یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا لہرایا گیا۔ حب الوطنی اور اتحاد سے بھرپور اس تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر فوج کی بیالیس آر آر کے کمانڈنگ آفیسر جیمس میتھو، اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش، رکن اسمبلی ترال رفیق احمد نایک، ایس ڈی پی او سہیل احمد ریشی کے علاوہ اسکولی طلبا اور عوام کی بڑی تعداد موجود رہی۔

ترال چوک میں فوج نے پہلی مرتبہ لہرایا ترنگا (ETV Bharat)

مقامی حکام کے تعاون سے بھارتی فوج کی طرف سے منعقد کی گئی اس تقریب میں درجہ حرارت منجمد ہونے کے باوجود تقریباً تین ہزار مقامی لوگوں نے شرکت کی جن میں بچے، نوجوان اور بوڑھے شامل تھے۔ رضاکارانہ اور پرجوش شرکت خطے کے لوگوں میں قومی یکجہتی اور اتحاد کے بڑھتے ہوئے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔

فوج کے مطابق ترال چوک میں پر ترنگا لہرانے کی رسم اجتماعی طور پر ایک نوجوان لڑکی، کالج جانے والے نوجوان اور ایک بوڑھے شخص نے کیا اور عسکری لحاظ سے سرگرم یہ جگہ آج دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے اجتماعی مسترد ہونے کی علامت کے طور پر کھڑا ہے جبکہ ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی خواہشات کو ظاہر کرتا ہے ۔ اس تقریب نے سیکورٹی فورسز اور مقامی آبادی کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد اور بندھن کو بھی اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترال میں پانی کی شدید قلت، ایم ایل اے کہتے ہیں کہ اپریل میں پیسے ملیں گے تو ٹینکر لاؤں گا - WATER SHORTAGE

تقریب میں ثقافتی پرفارمنس، حب الوطنی کے گیت اور تقاریر پیش کی گئیں جن میں اتحاد اور ترقی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ترال چوک پر شاندار طریقے سے لہراتے ترنگے کا نظارہ ایک جذباتی لمحہ تھا، جس نے رہائشیوں میں فخر اور امید پیدا کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی ترال ساجد یحی نقاش نے بتایا کہ یوم۔ جمہوریہ کی اس تقریب میں جس طرح آج یہاں کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر شمولیت کی ہے وہ عوام کی جمہوریت اور جمہوری اقدار پر بھروسہ کو ظاہر کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.