ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بھارتی فوج نے 90 فٹ بلند ٹول پلازہ پر ترنگا لہرایا، ڈگری کالج اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی بڑی تقریب - INDIAN ARMY CELEBRATES REPUBLIC DAY

جنوبی کشمیر کے تمام ضلع ہیڈکواٹر پر یوم جموریہ کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بھارتی فوج نے 90 فٹ بلند ٹول پلازہ پر ترنگا لہرایا، ڈگری کالج اننت ناگ میں بڑی تقریب
بھارتی فوج نے 90 فٹ بلند ٹول پلازہ پر ترنگا لہرایا، ڈگری کالج اننت ناگ میں بڑی تقریب (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2025, 3:24 PM IST

Updated : Jan 26, 2025, 7:15 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر بھر میں آج بڑے پیمانہ پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، وہیں جنوبی کشمیر میں بھی یوم جمہوریہ کی تقاریب بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔ جنوبی کشمیر کے ہر ضلع ہیڈکواٹر پر بڑی تقریب جبکہ تحصیل سطح پر بھی چھوٹی تقاریب کا انعقاد عمل میں لیا گیا ،اننت ناگ ضلع میں سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج بائز کھنہ بل میں منعقد ہوئی ،جس دوران وزیر برائے صحت سکینہ ایتو نے جھنڈا لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی-

بھارتی فوج نے 90 فٹ بلند ٹول پلازہ پر ترنگا لہرایا، ڈگری کالج اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی بڑی تقریب (ETV Bharat)

اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد، ایس ایس پی اننت ناگ ،ڈی آئی جی، فوج سی آر پی ایف و سیول انتظامیہ کے افسران سمیت عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی،جس دوران مختلف اسکولی بچوں کی جانب سے رنگا رنگ پرگوامز پیش کئے گئے۔ یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں بھارتی فوج کی جانب سے بھی کئی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، کائی چھچھکوٹ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر فوج کے 8 میکانائزڈ انفنٹری کی جانب سے ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی، اس تقریب میں ٹول پلازہ پر 90 فُٹ کی اونچائی پر 18 فُٹ 12 فُٹ کا ترنگا لہرایا گیا

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کے کتے 'فینٹم' کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا، عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مارا گیا تھا - INDIAN ARMY DOG AWARDED

اس موقع پر فوج کے کمانڈنگ افسر ،سمیت مذکورہ فوجی یونٹ کے افسران ،سی آر پی ایف ،پولیس کے کئی افسران اور اہلکار موجود رہے ،وہیں ٹول پلازہ کے عملہ سمیت عام لوگ اور قومی شاہراہ سے گزر رہے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود رہی ،جنہوں نے قومی ترانہ گا کر ترنگا کی سلامی لی اور ملک کے حق میں نعرے بلند کئے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیاحوں نے کہا کہ ان کی خوش قسمتی تھی کہ وادی کشمیر کی سیرو تفریح کے ساتھ ساتھ انہیں یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے کا موقعہ ملا جس سے ان کا سفر مزید یاد گار بن گیا۔

Last Updated : Jan 26, 2025, 7:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.