ETV Bharat / entertainment

سیف علی خان کیس میں نیا موڑ آگیا، مشتبہ ملزم کی فنگر پرنٹ رپورٹ نے پوری بازی ہی پلٹ دی - SAIF ALI KHAN ATTACK CASE

سیف علی خان حملہ کیس نیا موڑ اختیار کر گیا ہے،ملزم کے 19 فنگر پرنٹس رپورٹ منفی آئی ہے، جانیں ممبئی پولیس بنگال کیوں پہنچی؟

سیف علی خان حملہ کیس نیا موڑ اختیار کر گیا ہے
سیف علی خان حملہ کیس نیا موڑ اختیار کر گیا ہے (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2025, 7:12 AM IST

ممبئی: سیف علی خان پر چاقو سے حملے کا کیس بالی ووڈ کی کسی سسپنس فلمی کہانی کی طرح ہر دن نیا موڑ اختیار کر رہا ہے۔ دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر تھا۔ اب ملزمان کے وکلا کی جانب سے ایک بڑا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، وکلاء نے دعویٰ کیا ہے کہ، سیف علی خان کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا شخص اور ملزم مختلف ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سیف علی خان کے گھر چوری کی نیت سے گیا تھا۔ دوسری جانب اتوار کو ممبئی پولیس کی کیس میں جاری تحقیقات کو بڑا دھچکا لگا۔ گرفتار ملزم شریف الاسلام کے فنگر پرنٹس کی میچنگ رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جائے وقوعہ سے جمع کیے گئے نمونوں میں سے 19 نمونے ملزم کے فنگر پرنٹس سے میل ہی نہیں کھاتے۔

فنگر پرنٹس کی رپورٹ نے اب پوری بازی پلٹ کر رکھ دی ہے۔

ملزم کے انگلیوں کے نشانات میچ نہیں ہوئے:

ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سی آئی ڈی نے سسٹم سے تیار کردہ رپورٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ، جائے وقوعہ سے اکٹھے کیے گئے 19 فنگر پرنٹس جو انہیں بھیجے گئے تھے، وہ ملزم کے فنگر پرنٹس سے میل ہی نہیں کھاتے۔ اب یہ رپورٹ پونے سی آئی ڈی سپرنٹنڈنٹ کو بھیج دی گئی ہے۔ دریں اثناء دوران تفتیش ملزم محمد شہزاد کا نیا اعترافی بیان سامنے آیا ہے۔ اس میں مشتبہ ملزم نے بتایا کہ اداکار شاہ رخ خان کے بنگلے منت سے چوری کرنے میں ناکامی کے بعد وہ سیف کے گھر میں داخل ہوا تھا۔ ملزم نے یہ بھی کہا کہ اسے ہندوستانی دستاویزات بنانے کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔

کیس کو پیچیدہ ہوتا دیکھ ممبئی پولیس اب مغربی بنگال پہنچ گئی ہے۔

ممبئی پولیس بنگال کیوں پہنچ گئی؟

پولیس کی ٹیم کیس کی تہہ تک پہنچنے اور مشتبہ ملزم کے بارے میں مزید جانکاری اکٹھی کرنے کے لیے مغربی بنگال پہنچ گئی ہے۔ پولیس اس کیس میں جہانگیر شیخ نامی شخص کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق جہانگیر شیخ نے ہی سیف پر حملے کے مشتبہ ملزم شہزاد کو سم کارڈ دیا تھا۔ ممبئی پولیس نے ملزم سے جو سم کارڈ برآمد کیا ہے وہ جہانگیر شیخ کے نام پر ہے۔

کیس میں ویسٹرن ریلوے کا کیا کنیکشن ہے؟

اداکار سیف علی خان حملہ کیس میں اب ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ممبئی پولیس نے سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے شخص کی شناخت کے لیے ویسٹرن ریلوے سے مدد مانگی تھی۔ ویسٹرن ریلوے نے اپنے چہرے کی شناخت کی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کچھ ممکنہ مشتبہ افراد کی تصاویر بنائی تھیں۔

واضح رہے ملزم نے سیف علی خان پر چھ وار کیے تھے۔ اس حملے میں اداکار شدید زخمی ہو گئے تھے۔ کئی گھنٹے تک ان کی سرجری ہوئی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ حملے کے بعد سیف علی خان رکشہ سے لیلاوتی اسسپتال پہنچے تھے۔ پولیس نے سیف پر حملہ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دیں تھیں۔ جس کے بعد مشتبہ ملزم کو تھانے سے گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.