حیدرآباد : راموجی فلم سٹی (آر ایف سی)، جو کہ تلنگانہ میں ایک اہم تفریحی مقام اور تھیم پارک ہے، میں اتوار کو 76 واں یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا آغاز آر ایف سی کی منیجنگ ڈائریکٹر وجیشوری کی جانب سے پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد آر ایف سی کے سیکورٹی اہلکاروں نے سلامی دی۔ ڈائریکٹر آر ایف سی کیرتی سوہانا، سی ای او ای ٹی وی باپی نائیڈو، ڈائریکٹر یو کے ایم ایل شیوا رام کرشنا، نائب صدر (پبلسٹی) اے وی راؤ اور نائب صدر باغبانی محکمہ روی چندر شیکھر سمیت کئی ذمہ داران اور اعلیٰ عہدیداروں نے جشن میں حصہ لیا۔
پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ایک فوٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا، اس دوران تقریب میں شریک حاضرین نے ترنگے کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں، اس موقع پر جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کی تقاریب راموجی فلم سٹی میں ہر سال انتہائی جوش و خروش اور شان و شوکت کے ساتھ منائی جاتی ہیں۔
راموجی فلم سٹی کے بارے میں مزید
حیدرآباد میں عبداللہ پورمیٹ کے قریب تقریباً 2,000 ایکڑ پر واقع راموجی فلم سٹی کا قیام 1996 میں آنجہانی تلگو فلم پروڈیوسر و راموجی راؤ نے کیا تھا۔ وسیع و عریض کمپلیکس کو بیک وقت 50 فلمی سیٹ رومز، جیسے ایئرپورٹ، ہسپتالوں اور ریلوے سٹیشنوں کے ماڈلز کے ساتھ ساتھ ایفل ٹاور، ریو کارنیول اور مغل گارڈنز جیسی مشہور سیٹنگز کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔
راموجی فلم سٹی صرف فلم سازی تک ہی محدود نہیں ہے: یہ ایک مکمل تفریحی مرکز ہے جہاں سیاح پرکشش مقامات جیسے کہ فلم باہوبلی کا سیٹ و دیگر مقامات شامل ہیں۔