کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ لوک سبھا انتخابات کو لے کر سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ مختلف اضلاع کے دورے پر ہیں اسی درمیان راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا بھی جاری ہے۔ کوچ بہار سے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کی شروعات ہوئی ہے۔ مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی، دارجلنگ کے بعد راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا مالدہ کی جانب گامزن ہے۔ راہل گاندھی کی یاترو کو مغربی بنگال میں چند مشکلات کا سامنا ہے۔
اسی درمیان مرشدآباد کے بہرامپور میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ٹی ایم سی کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہے۔اگر انہوں نے راہل گاندھی کی یاترا میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے۔اگرمیری وجہ سے راہل گاندھی کی یاترا مشکل ہے تو میں ان کے راستے سے ہٹ جاوں گا۔