ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعظم مودی آج نئے جموں ریلوے ڈویژن اور اہم ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے - JAMMU RAILWAY DIVISION INAUGURATION

یہ پروجکٹس جموں و کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے اور رابطہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیر اعظم آج نئے جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم آج نئے جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کریں گے (File Photo: ANI/Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2025, 7:27 AM IST

جموں (محمد اشرف گنائی): نئے جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں آج چھ جنوری 2025 کو ہونے جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب صبح 10:30 بجے جموں توی ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوگی۔

اس تقریب میں اہم شخصیات، پالیسی سازوں اور ریلوے حکام کی شرکت متوقع ہے۔ ناردرن ریلوے نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں کو اس اہم تقریب میں شامل ہونے اور ریلوے کے نئے منصوبوں سے آ رہی تبدیلی کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

جموں ریلوے ڈویژن اور اہم ریل پروجیکٹوں کا افتتاح آج
جموں ریلوے ڈویژن اور اہم ریل پروجیکٹوں کا افتتاح آج (ETV Bharat)

یہ افتتاحی تقریب نہ صرف ہندوستانی ریلویز کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ خطے میں کنیکٹیوٹی اور ترقی کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کو بھی تقویت دیتی ہے۔

نیا جموں ریلوے ڈویژن، ریل کے بنیادی ڈھانچے میں ترقی اور عالمی معیار کے ریل نیٹ ورک کی تعمیر میں ملک کی کامیابی کو اجاگر کرتا ہے۔ شمالی ریلوے 40,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ پورے خطے میں انقلابی منصوبوں کی سربراہی کر رہا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کو نمایاں طور پر فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر میں فور لین بائی پاس مکمل، مرکزی وزیر نتن گڈکری کا اعلان

واضح رہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے کے لیے یوٹی میں روڈ اور ریل کے بڑے پروجکٹوں پر کام کر رہی ہے۔ آج کے ریل پروجکٹوں کی افتتاحی تقریب کے علاوہ گذشتہ روز ہی مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جموں و کشمیر کے بانہال قصبے کو جوڑنے والے فور لین، 2.35 کلومیٹر بائی پاس کی تکمیل کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.