حیدرآباد: آج کے شعر و ادب میں زلف کے عنوان پر مشہور شعراء کے چنندہ اشعار ملاحظہ کیجیے...
پوچھا جو ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح
زلفوں کو رخ پہ ڈال کے جھٹکا دیا کہ یوں
آرزو لکھنوی
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک
مرزا غالب
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میرؔ ہوئے
اس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے
میر تقی میر
اپنے سر اک بلا تو لینی تھی
میں نے وہ زلف اپنے سر لی ہے
جون ایلیا
پھر یاد بہت آئے گی زلفوں کی گھنی شام
جب دھوپ میں سایہ کوئی سر پر نہ ملے گا
بشیر بدر
دیکھی تھی ایک رات تری زلف خواب میں
پھر جب تلک جیا میں پریشان ہی رہا
رضا عظیم آبادی
یہ کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارے