ETV Bharat / literature

لیہہ میں ہمالین رائٹرز کنکلیو کا اہتمام، تقریباً 50 مصنفین کی شرکت - THE HIMALAYAN WRITERS CONCLAVE

لیہہ میں ہمالین رائٹرز کنکلیو کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں لداخی لٹریچر کے فروغ پر زور دیا گیا۔

لیہہ میں ہمالین رائٹرز کنکلیو کا اہتمام، تقریباً 50 مصنفین کی شرکت
لیہہ میں ہمالین رائٹرز کنکلیو کا اہتمام، تقریباً 50 مصنفین کی شرکت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2024, 6:38 PM IST

Updated : Nov 11, 2024, 6:48 PM IST

لیہہ، لداخ: مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کے محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے زیر اہتمام ہمالین رائٹرز کنکلیو کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں میزورم، اروناچل پردیش، لیہہ اور کرگل سے تقریباً 50 ادیبوں اور شعراء نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ڈاکٹر جمیانگ گیالسن کے ذریعہ گیشے ایشے تھبکس کی سوانح حیات کا اجراء بھی عمل میں آیا۔

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی) لیہہ کے چیف ایگزیکٹو کونسلر ایڈوکیٹ تاشی گیالسن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں لداخ میں پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ، "ہمارے پاس باصلاحیت مصنفین ہیں، لیکن ہمارے پاس قارئین نہیں ہیں اور انہیں وہ پہچان نہیں ملتی جس کے وہ مستحق ہیں۔ ہمیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ سننے کے کلچر کو بھی زندہ کرنا چاہیے۔ بہت سے مقامی مصنفین کو محدود قارئین اور کم فروخت کی وجہ سے اشاعت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے مالی نقصان ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ ہم لداخ لٹریچر فیسٹیول کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر لے جا سکتے ہیں۔

لیہہ میں ہمالین رائٹرز کنکلیو کا اہتمام، تقریباً 50 مصنفین کی شرکت
لیہہ میں ہمالین رائٹرز کنکلیو کا اہتمام، تقریباً 50 مصنفین کی شرکت (لیہہ میں ہمالین رائٹرز کنکلیو کا اہتمام، تقریباً 50 مصنفین کی شرکت)

انہوں نے نوجوانوں کو پڑھنے کی عادت ڈالنے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ جب طلباء لائبریریوں کا دورہ کرتے ہیں، تو وہ اکثر ایسا صرف اور صرف تعلیمی مقاصد کے لیے کرتے ہیں، نہ کہ پڑھنے سے لطف اندوز ہونے کے لیے۔ "نوبرا (سمور) میں، ہم نے کئی جگہوں پر سڑکوں پر عوامی لائبریریاں قائم کی ہیں تاکہ ایسی جگہیں فراہم کی جا سکیں جہاں بچے اور کمیونٹی کے افراد پڑھنے کے لیے جمع ہو سکیں۔ یہ لائبریریاں لداخی اسکالرز کے قابل ذکر کاموں کو نمایاں کرتی ہیں۔"

مہمان اعزازی پدما انگمو نے آرٹ کی تمام شکلوں میں تحریر کے بنیادی کردار پر زور دیتے ہوئے محکمہ کو مبارکباد دی۔ انھوں نے زبان کی رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لیے لداخ کے بھرپور ورثے اور ثقافت کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

اپنے تجربے کی عکاسی کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ، "میں گانا گیالم کیسر کی باریکیوں کی تعریف کر سکتی ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ لداخ کے پاس اور بھی بہت سی کہانیاں ہیں جن کا ہندوستان بھر میں ترجمہ اور اشتراک کیا جانا چاہیے تاکہ ہر کوئی انہیں سمجھ سکے اور ان کی قدر کر سکے۔" انہوں نے مشورہ دیا کہ ان کہانیوں کو فلمانے سے لداخی ثقافت کو وسیع تر سامعین تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے، خاص طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، ڈیجیٹل میڈیا اور یوٹیوب کی رسائی کے ساتھ۔

پدما انگمو نے مستقبل کے لیے ایک وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، "مجھے امید ہے کہ اگلے سال، محکمہ اطلاعات جے پور لٹریچر فیسٹیول کے پیمانے پر لداخ ادبی میلے کی میزبانی کرے گا، جہاں ہم مصنفین، فلم سازوں، موسیقاروں، اور تھیٹر فنکاروں کو اکٹھا کر سکتے ہیں۔

لداخ تھیٹر آرگنائزیشن کی طرف سے میفم اوٹسل کی ہدایت کاری سے سجا ایک تھیٹر پرفارمنس پیش کیا گیا۔ یہ پرفارمنس آنجہانی مؤرخ اور اسکالر تاشی ربگیس کی زندگی اور میراث سے متاثر تھی۔

ہمالین رائٹرز کنکلیو تقریب چار سیشنز پر مشتمل تھی جن میں لداخ کے ثقافتی ورثے کو جدیدیت کے تناظر میں محفوظ کرنا، ہمالیہ کی بازگشت: نیریٹنگ نیچر، کلچر اور ہیریٹیج، پہاڑی تصوف اور ہمالیائی ادب میں روحانیت، اور لداخ میں مصنفین کی ترقی جیسے موضوعات شامل تھے۔

ڈی آئی پی آر لداخ کے جوائنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد کاچو نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد ہمالیائی ریاستوں کے ادیبوں اور ادب کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا۔ انہوں نے ان بامعنی تبادلوں کو جاری رکھنے کے لیے کرگل میں اسی طرح کی ایک تقریب منعقد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Nov 11, 2024, 6:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.