حیدرآباد: دسمبر کا مہینہ ختم ہوتے ہی سردی بھی بڑھنے لگی ہے۔ اب ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید سردی شروع ہو گئی ہے۔ درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی منگل کی رات دہلی این سی آر سمیت مختلف ریاستوں میں بارش ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگ ہر طرف الاؤ جلا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام کو بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ آئیے ملک بھر کے موسم کا حال جانتے ہیں۔
پہلے اتر پردیش کا موسم
سردیوں کے اثرات اب اتر پردیش میں نظر آرہے ہیں۔ اس موسم کی پہلی بارش مغربی یوپی میں ہوئی جس کی وجہ سے موسم بدل گیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں سردی مزید بڑھے گی۔ درجہ حرارت مزید گر جائے گا۔ مغربی اتر پردیش میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ یہاں سردی سے کوئی مہلت نہیں ملے۔ اس کے ساتھ ہی پورے صوبے میں شدید دھند چھائی رہے گی۔
#WATCH | A thin layer of fog covered parts of Delhi this morning as the minimum temperature was recorded at 9°C with a possibility of dense fog, as per IMD.
— ANI (@ANI) December 25, 2024
(Visuals from Safdarjung) pic.twitter.com/X5ATfjtnXb
پہاڑی ریاستوں کا موسم
شمالی ہندوستان کے پہاڑی خطوں کی بات کریں یہاں بھی درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور جموں کشمیر میں مسلسل برف باری سے موسم خوشگوار ہے۔ کشمیر میں سردی کی لہر کا اثر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ پانی جم گیا ہے اور بعض مقامات پر درجہ حرارت صفر سے بھی نیچے پہنچ گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے پنجاب اور ہریانہ میں بھی درجہ حرارت گر گیا ہے۔ یہاں بھی لوگ گھروں میں چھپنے پر مجبور ہیں۔ موسم کی خرابی کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ دی کی ہے کہ بدھ کے روز شدید دھند چھائی رہے گی۔ وزیبلٹی صفر ہو جائے گی۔ اس کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
کشمیر کا موسم
وہیں کشمیر میں چلہ کلاں کا دور جاری ہے۔ برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں وادی جمع ہیں۔ یہاں ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لاپرواہ نہ ہوں اور اپنا خیال رکھیں۔ نلکوں سے پانی نہیں آ رہا کیونکہ ہر طرف پانی جم گیا ہے۔ ڈل جھیل بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی۔
جنوبی ہند کا موسم
اب اگر ہم جنوبی ہند کی بات کریں تو یہاں بھی سردی محسوس ہو رہی ہے۔ محکمہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کچھ ریاستوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست تلنگانہ کے کچھ اضلاع میں منگل کی رات سے بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے موسم بدل گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گر گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمل ناڈو، کیرالہ اور آندھرا پردیش میں الگ تھلگ مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔