ETV Bharat / bharat

مبینہ خالصتانیوں کی لاشیں یوپی سے پنجاب لے جا رہی ایمبولینس کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی - PILIBHIT ENCOUNTER

رام پور بائی پاس کے قریب پیش آئے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لاشیں دوسری ایمبولینس سے روانہ کر دی گئیں۔

یوپی سے پنجاب لے جا رہی ایمبولینس کو نامعلوم گاڑی ٹکر مار دی
یوپی سے پنجاب جا رہی ایمبولینس کو نامعلوم گاڑی ٹکر مار دی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 12 hours ago

یوپی سے پنجاب جا رہی ایمبولینس کو نامعلوم گاڑی ٹکر مار دی (ETV Bharat)

رام پور: اترپردیش کے پیلی بھیت میں پنجاب پولیس اور اتر پردیش پولیس کی مشترکہ کارروائی میں مارے گئے 3 مبینہ خالصتانی دہشت گردوں کی لاشیں لے کر پنجاب جانے والی ایمبولینس کو رام پور بائی پاس پر نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ اس اطلاع سے رام پور پولیس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جیسے ہی منگل کی رات دیر گئے اس حادثے کی اطلاع ملی، رامپور پولیس نے فوری طور پر لاشوں کو تباہ شدہ ایمبولینس سے دوسری ایمبولینس میں منتقل کیا اور انہیں پنجاب روانہ کر دیا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ کل پیلی بھیت کے پورن پور میں پنجاب پولیس اور اتر پردیش پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مبینہ طور پر خالصتان زندہ باد فورس کے تین دہشت گردوں کو انکاؤنٹر کے بعد مار گرایا تھا۔ پولیس نے ان کے پاس سے دو اے کے 47 رائفلیں، دو گالوک پستول اور بڑی مقدار میں کارتوس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیوں کے بعد تینوں دہشت گردوں کی لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے پنجاب لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں رام پور بائی پاس پر سنواریہ فارم کے قریب ایمبولینس کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے باعث ایمبولینس حادثے کا شکار ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیلی بھیت میں انکاؤنٹر، تین خالصان حامی ہلاک، یوپی ایس ٹی ایف اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی

پولیس سپرنٹنڈنٹ رام پور ودیا ساگر مشرا نے بتایا کہ منگل کی دیر رات لاشوں کو پیلی بھیت سے ایمبولینس میں پنجاب لے جایا جا رہا تھا۔ رام پور بائی پاس پر ایمبولینس کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے باعث ایمبولینس کو نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی تینوں لاشوں کو دوسری ایمبولینس میں منتقل کر کے پنجاب روانہ کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.