ترال : جنوبی کشمیر کے تاریخی سیاحتی مقام شکارگاہ ترال میں آج 1988میں بنی فلم زونی کی ری شوٹنگ عمل میں لائی گئی، یہ فلم ہدایت کار شاد علی کی نگرانی میں ہو رہی ہے۔ فلم میں ہیرو کا رول ادتیہ رائے کپور اور ہیروین کا کردار بومی پینڈکر کر رہے ہیں۔ اس دوران سیاحت سے جڑے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس فلم کے بعد نہ صرف شکارگاہ بلکہ پورا ترال سیاحتی نقشے پر آسکتا ہے کیونکہ عسکریت پسندی کے فروغ کے بعد ترال علاقہ میں یہ سرگرمیاں ماند پڑ چکی تھیں۔
سیاحت سے جڑے لوگوں نے شکارگاہ ترال میں زونی فلم کی شوٹنگ کو اچھی شروعات قرار دیا ہے اور امید کی ہے کہ اس تاریخی سیاحتی مقام شکارگاہ کی شان رفتہ بحال کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جاییں گے۔
واضح رہے کہ شکارگاہ میں محکمہ ٹورازم کی جانب سے بنائی گئی ہٹس پر کروڑوں روپیے صرف تو کیے گئے ہیں لیکن اسکے باوجود ان کو عوام کے نام وقف نہیں کیا جا رہا ہے.
یہ بھی پڑھیں: ترال میں پانی کی شدید قلت، سٹیزن کونسل کا اظہار تشویش - TRAL WATER CRISIS
فلم کے ہدایت کار شاد علی نے میڈیا کو بتایا کہ فلم انڈسٹری کے ذریعہ کشمیر میں روزگار کے نیے مواقع فراہم ہو سکتے ہیں جبکہ اسے یہاں کے سیاحتی مقامات کو بھی پزیرائی مل سکتی ہے کیونکہ کشمیر پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایک خوبصورت وادی ہے، جسکو بین الاقوامی سطح پر سیاحتی اعتبار سے متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔