پلوامہ : ایک ایسے وقت میں جبکہ کشمیر وادی میں معاشرے میں منشیات کی لت نے عوامی حلقوں میں پریشانی بڑھا دی ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے ایک منفرد پہل میں آج قاضی گنڈ سے سرینگر تک دوڑ لگاکر منشیات مخالف آگاہی مہم کا آغاز کیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو منشيات سے دور اور اس کے تباہی سے پیدا شدہ صورتحال سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے جنوبی کشمیر کے رتنی پورہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے یاسر احمد ریشی نے آج صبح قاضی گنڈ سے سرینگر تک دوڑ لگائی، اس دوران قاضی گنڈ سے سرینگر تک جگہ جگہ پولیس اور محکمہ صحت نے اپنا بھر پورر تعاون پیش کیا۔
نوجوان نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم، ایس ایس پی پلوامہ اور معشوق احمد میر کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں اس دوڑ میں مختلف طریقوں سے اپنا تعاون دیا ہے۔ انہوں نے اونتی پورہ میں میڈیا سے بات کی اور کہا کہ وہ منشیات سے آگاہی پیدا کرنے کےلئے یہ دوڑ شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ضلع انتظامیہ پلوامہ نے اس دوڈ کے انعقاد میں جس طرح تعاون فراہم کیا ہے وہ یقینا قابل ستائش ہے اور اگر اسی طرح کشمیر سپورٹ ملتا رہا تو وہ اس آگاہی مہم کو آگے لیجانے کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں، تاکہ معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی کا رجحان پیدا کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کی ترقی کیلئے ڈاکٹر بشارت قیوم کی صدارت میں میٹینگ منعقد - MEETING AT MUNICIPAL COUNCIL
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں منشیات فروشی ایک لت کی صورتحال اختیار کر چکی ہے اور اس حوالے سے روزانہ اگرچہ پولیس منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کرتی ہے، مگر اسکے باوجود یہ لت کیوں بڑھ رہی ہے اس بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا وقت کی ضرورت ہے۔