ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شب برات پرجامع مسجد اور میرواعظ کو گھر پر نظر بند رکھنا قابل افسوس، انجمن اوقاف جامع مسجد - MIRWAIZ MUHAMMAD UMAR FAROOQ

حکام کے اس رویے پر انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شب برات پرجامع مسجد اور میرواعظ کو گھر پر نظر بند رکھنا قابل افسوس، انجمن اوقاف جامع مسجد
شب برات پرجامع مسجد اور میرواعظ کو گھر پر نظر بند رکھنا قابل افسوس، انجمن اوقاف جامع مسجد (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2025, 10:02 PM IST

سری نگر: جامع مسجد سرینگر میں شب برات کی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔ جبکہ میرواعظ محمد عمر فاروق کو اپنی رہائش گاہ واقع میرواعظ منزل نگین میں نظر بند رکھ کر شب برات کی مقدس تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ایسے میں حکام کے اس رویے پر انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور اپنے بیان میں انجمن اوقاف نے اس امر پر سخت فکر وتشویش کا اظہار کیا ہے کہ شب برات کے متبرک موقعہ پر بھی پولیس اور حکام نے نماز عصر کے بعد جامع مسجد کو بند کردیا اور نمازیوں اور زائرین کو جانے کیلئے کہنے کے ساتھ ساتھ کہا گیا کہ یہاں شب برات کی تقریب نہیں ہوگی ۔

انجمن کے سربراہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق صاحب کو لگاتار چھٹے سال اپنی رہائش گاہ میرواعظ منزل نگین میں نظر بند رکھ کر شب برات کی مقدس تقریب میں میرواعظ کشمیر کو صدیوں پر محیط اپنے پیشرو میرواعظین کی روایت کے مطابق وعظ و تبلیغ اور مجلس توبہ و استغفار کی پیشوائی کی اجازت نہیں دی۔

بیان میں اس رویہ کو حد درجہ افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پروگرام کے مطابق شب برات کے موقعہ پر میرواعظ کے دینی، اصلاحی اور تبلیغی بیان کو سننے اورجامع مسجد میں شب خوانی کیلئے شہر و گام سے آرہے ہزاروں لوگوں کو ایک بار پھر شدید مایوسی اور محرومی کا سامنا کرنا پڑاجو تکلیف دہ امر ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ کی دینی و منصبی ذمہ داریوں پر قدغن مداخلت فی الدین کے مترادف ہے اور جس کے خلاف عوام میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.