ETV Bharat / bharat

آتشی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی، اسمبلی تحلیل، نئی حکومت کی تشکیل کا راستہ صاف - DELHI CM ATISHI RESIGNS

آتشی نے اپنا استعفیٰ لیفٹیننٹ گورنر کو سونپ دیا ہے۔ بعد ازاں ایل جی نے اسمبلی کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

آتشی اپنا استعفیٰ ایل جی ونے کمار سکسینہ کو پیش کرتے ہوئے
آتشی اپنا استعفیٰ ایل جی ونے کمار سکسینہ کو پیش کرتے ہوئے (X@RajNiwasDelhi)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2025, 1:46 PM IST

نئی دہلی: آتشی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ آج اتوار کو تقریباً 11 بجے صبح راج بھون پہنچیں۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی ایل جی نے اسمبلی کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی نئی اسمبلی کی تشکیل کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ اب حکومت سازی کا عمل فوراً شروع ہو جائے گا۔

آتشی کے استعفے کے ساتھ ہی بی جے پی کے نومنتخب ممبران اسمبلی پرویش ورما، کیلاش گہلوت، ارویندر سنگھ لولی، راجکمار چوہان اور نیرج بسویا کی راج بھون پہنچے اور لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ بی جے پی رہنما پرویش ورما نے نئی دہلی اسمبلی سیٹ پر عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس وجہ سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے ان کی دعویداری مضبوط مانی جا رہی ہے۔

جے پی نے حکومت بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پارٹی جلد ہی اپنی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ بلائے گی اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے امیدوار کا انتخاب کرے گی۔ اب سب کی نظریں لیفٹیننٹ گورنر پر ہیں، جو بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں بی جے پی کی جیت کے دس اہم فیکٹر، عآپ بھرپور اقلیتی ووٹ ملنے کے باوجود کیوں ہار گئی؟

قابل ذکر ہے کہ اروند کیجریوال کے استعفیٰ کے بعد سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے 21 ستمبر 2024 کو عہدے کا حلف لیا تھا۔ اس الیکشن میں دہلی کے عوام نے عام آدمی پارٹی کو اقتدار سے بے دخل کر دیا۔ اس بات عآپ کو صرف 22 سیٹیں ملی ہیں، جب کہ بی جے پی 48 سیٹوں کے ساتھ مکمل اکثریت کا ہندسہ عبور کر گئی ہے۔

مزید پڑھیں: زعفران جھاڑو نے قومی دارالحکومت سے آپ کو بے دخل کردیا

دہلی اسمبلی انتخابات 2025 میں کتنے مسلم امیدواروں نے جیت درج کی؟

دہلی کی 11 مسلم اکثریتی سیٹوں میں سے آٹھ پر عآپ کی جیت، تین پر بی جے پی کامیاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.