ETV Bharat / state

اترپردیش کے بستی میں محکمہ بجلی نے معمولی کسان کو بھیجا 7 کروڑ روپئے کا بل - FARMER GET 7 CRORE ELECTRICITY BILL

بستی میں کروڑوں کا بل دیکھ کر کسان حیران رہ گیا، تاہم محکمہ کے اہلکاروں نے غلطی کو دور کرنے کی بات کی ہے۔

اترپردیش کے بستی میں محکمہ بجلی نے معمولی کسان کو بھیجا 7 کروڑ روپئے کا بل
اترپردیش کے بستی میں محکمہ بجلی نے معمولی کسان کو بھیجا 7 کروڑ روپئے کا بل (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 4, 2025, 9:22 PM IST

بستی: کنکشن صرف 1 کلو واٹ کا تھا اور بل 7.33 کروڑ روپے آیا۔ عجیب لگے گا لیکن اترپردیش کے بستی میں محکمہ بجلی نے ایک کسان کو کروڑوں روپے کا بل بھیج دیا۔ اتنا بڑا بل دیکھ کر وہ چونک گیا۔ متاثرہ نے اس کی شکایت محکمہ سے کی۔ مقامی لوگ یقین نہیں کر پا رہے ہیں کہ ایک غریب خاندان کا بل کروڑوں میں آ سکتا ہے۔ یہ واقعہ ہررائیہ سب سینٹر کے کیشو پور فیڈر کے تحت رامایا گاؤں کا ہے۔

ایک چھوٹے سے گھر میں رہنے والے مولھو نے صرف ایک کلو واٹ کا کنکشن لیا ہے۔ مولھو، رامایا گاؤں کا ایک کسان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے گذشتہ تین سال سے بل ادا نہیں کیا۔ ایک ماہ قبل انہیں تقریباً 75 ہزار روپے بقایاجات کا بل موصول ہوا تھا، لیکن تازہ طور پر انہیں 7 کروڑ روپئے کا بل ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل دیکھ کر وہ چونک گئے اور سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اب کیا کروں۔ مولھو نے کہا کہ ان کے پاس اتنی جائیداد نہیں ہے جتنا انہیں بل موصول ہوا ہے۔

اس بارے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر پرشانت سنگھ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی معاملہ ان کے نوٹس میں آیا، بل کو صحیح کرنے کے احکامات دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: محکمہ بجلی نے کروڑوں کا بل بھج کر صارف کے ہوش اڑادئیے - Four crore electricity bill - FOUR CRORE ELECTRICITY BILL

اسی طرح کا ایک اور معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ محکمہ بجلی نے ٹیوب ویل کنکشن فراہم کیے بغیر کسان کو ایک لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔ محکمہ کے چکر کاٹ کر تھک چکے شخص نے صارف کمیشن کے سامنے تنازعہ کے ازالہ کی درخواست دیکر انصاف کا مطالبہ کیا۔ کمیشن نے کسان کا بل منسوخ کرتے ہوئے محکمہ پر 1.65 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور 30 دن کے اندر ادائیگی کرنے کی ہدایات دی۔ اگر مقررہ مدت میں ادائیگی نہ کی گئی تو 12 فیصد سالانہ سود ادا کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.