اردو

urdu

بھٹکل: محفلِ شعر و ادب کے زیر اہتمام نعتیہ مجلس ’ صل علیٰ محمد ‘کا انعقاد - Natiya Majlis in Bhatkal

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 5:15 PM IST

مسلم اکثریتی شہر بھٹکل میں ایک نعتیہ مجلس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس نعتیہ مجلس میں ممتاز اور نو آموز شعراء نے ا پنا بہترین نعتیہ کلام پیش کیا۔ مجلس میں معززین شہر اور اہل ذوق نے شرکت کی۔

بھٹکل: محفلِ شعر و ادب کے زیر اہتمام نعتیہ مجلس ’ صل علیٰ محمد ‘کا انعقاد
بھٹکل: محفلِ شعر و ادب کے زیر اہتمام نعتیہ مجلس ’ صل علیٰ محمد ‘کا انعقاد (Etv Bharat)

بھٹکل: نعت کہنا صرف کار ثواب ہی نہیں بلکہ باعث سعادت بھی ہے ، قرآن میں اللہ رب العزت نے حضور اکرم کی تعریف میں بہت محبت بھرا لہجہ اختیار کرتے ہوئے پیارے نبی ﷺ کے لئے ائے نبی ، ائے رسول جیسے کلمات استعمال کیے ہیں۔ بھٹکل میں ’کوسموس اسپورٹس سینٹر کے زیر انتظام محفل شعر و ادب بھٹکل کی جانب سے منعقدہ نعتیہ مجلس ’ صل علی محمد ‘ میں اپنا کلیدی خطاب کرتے ہوئے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاذ حدیث و ادب ، چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلین حضرت مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ مولانا مدنی نے مزید کہا کہ نعتیہ شاعری بڑی سنجیدگی کا عمل ہے، اس کے لئے شاعر کو بڑی احتیاط سے کام لینا پڑتا ہے ۔ نعت کہتے ہوئے ذرا بھی اگر غلو ہوجائے اور شاعر نے توحید اور رسالت کے فرق کو ملحوظ نہیں رکھا تو ایک باعِث خیر عمل بھی بسا اوقات گناہ کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے بھٹکل میں محفل شعر و ادب کے زیر اہتمام منقعد ہونے والی ماہانہ شعری و ادبی نشستوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھٹکل کے ادبی منظر نامے کے لئے خوش آئند اقدام قرار دیا اور ان کے ذمہ داروں کی خدمت میں مبارک باد پیش کی۔

نعتیہ مجلس کے انعقاد کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے محفل کے سرگرم رکن مولوی محی الدین بشار ندوی نے واضح کیا کہ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے یہ نعتیہ مجلس منعقد کی گئی ہے، اسی طرح بھٹکل کے ادبی منظر نامے کو مزید بہتر بنانے کے لئے محفلِ شعر و ادب نے مختلف مقامات پر ایسی نشستوں کے انعقاد کی ضرورت محسوس کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ مشاعروں کے مقابلے میں چھوٹی نشستوں کے ذریعہ ادبی ماحول کو فروغ دینے کا کام زیادہ آسانی سے انجام دیا جا سکتا ہے، اس کے لئے مختلف علاقوں کے نوجوانوں کو ساتھ میں لے کر یہ کام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کچھ مہینوں میں محفل شعر و ادب نے بھٹکل میں دس سے زیادہ طرحی اور غیر طرحی نشستیں منعقد کی ہیں۔

اس نعتیہ مشاعرے میں صدر مشاعرہ جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب کے ساتھ، جناب اقبال سعیدی،جناب اسحاق حسان ،ادارہ ادب اطفال بھٹکل کے ذمہ دار مولانا سمعان ‌خلیفہ ندوی ،برماورسید احمد سالک ندوی، مولوی انیس بھٹکلی ندوی، عبد العلیم ابوندوی، رائف کولا ندوی، شقران خان ندوی، حمدان سدی باپا ندوی نے اپنا بہترین کلام پیش کر کے سامعین سے داد حاصل کی۔

جنوبی ہند کی چھ ریاستوں کے اذان مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرنے پر محفل شعر وادب سے فکری وابستگی رکھنے والے بھٹکل کے ابھرتے ہوئے نوجوان خوش گلو نعت خواں حافظ عبد الہادی ایس ایم کی محفل شعر وادب کی جانب سے اس نعتیہ مجلس میں تہنیت کی گئی جنھیں چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کے دست مبارک سے اعزاز سے نوازا گیا۔

نعتیہ مجلس کا آغاز ننھے منے طالب علم سبیل محتشم کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد نوجوان نعت خواں شعور عسکری نبہترین نعت کے ذریعے محفل میں سماں باندھ دیا۔ محفل کے سرگرم رکن مولوی صواف قاضیا ندوی نے نظامت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details