ETV Bharat / state

اورنگ آباد شہر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے مشہور - Communal Harmony in Aurangabad - COMMUNAL HARMONY IN AURANGABAD

ریاست مہاراشٹر کا تاریخی اورنگ آباد شہر ہندو مسلم یکجہتی کے لیے ملک بھر میں اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے، اسی مناسبت سے جب یہاں عید میلاد النبی کا جلوس نکالا گیا، تب جلوس ہندو اکثریتی علاقے سے گزر رہا تھا، اس دوران جلوس میں شامل لوگوں کو برادران وطن نے شیرینی تقسیم کر کے ہندو مسلم یکجہتی کی مثال پیش کی۔

اورنگ آباد شہر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے مشہور
اورنگ آباد شہر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے مشہور (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2024, 7:09 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے تاریخی شہر اورنگ آباد میں رواں برس عید میلادالنبی کی اصل تاریخ کے تین دنوں بعد جلوس نکالنے کا اہتمام کیا گیا۔ جب یہ جلوس ہندو اکثریتی علاقوں سے گزرا تب جلوس میں شامل مسلمانوں میں ہندو بھائیوں نے مٹھائی تقسیم کی اور آپؐ کی یوم ولادت کا جشن منایا۔ اس موقع پر پولیس کمشنر اور دیگر مذاہب کے مذہبی رہنما موجود تھے، اور سبھی نے مشترکہ طور پر انسانیت و بھائی چارے کا پیغام دیا۔

اورنگ آباد شہر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے مشہور (Etv bharat)

چند برسوں قبل اورنگ آباد کے راجا بازار اور شاہ گنج میں فرقہ وارانی کشیدگی پھیل گئی تھی، لیکن جب آج اس علاقے سے جلوس کا گزر ہوا تب خود ہندو بھائیوں نے جلوس میں شامل افراد میں مٹھائی تقسیم کی اور آپسی اتحاد و بھائی چارے کی عمدہ مثال پیش کی۔ اس موقع پر شہر پولیس کمشنر پروین پوار جلوس میں شامل ہوئے، اور کہا کہ اورنگ آباد میں جو ہندو مسلم اتحاد دیکھنے کو ملا ہے ویسا اتحاد و بھائی چارہ دوسرے شہروں میں بھی ہونا چاہیے۔

اورنگ آباد شہر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے مشہور
اورنگ آباد شہر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے مشہور (Etv bharat)

شہر میں گزشتہ تین دہائیوں سے عید میلادالنبی کے موقع پر جلوس کا اہتمام کرنے والے ڈاکٹر سید مرتضی کا کہنا ہے کہ پولیس کمشنر پروین پوار کی مدد سے یہ جلوس بہ آسانی نکالا جاسکا اور اس طرح کے جلوس سے ہندو مسلم بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان جو دیوار ہوتی ہے وہ ٹوٹ کر گر جاتی ہے۔

جلوس میں شامل لوگوں میں مٹھائی تقسیم کرنے والے ہندو بھائی راجیندر پانڈے نے بتایا کہ جلوس محمدی ہر برس شہر کے راجا بازار سے گزرتا ہے، تب اس موقع پر علاقے کا معروف خانوادہ راجو پنپل اور ان کے اہل خانہ و چند احباب کی جانب سے گزشتہ 15 برسوں سے جلوس میں شامل مسلمانوں میں مٹھائی تقسیم کرنے کی روایت چلی آرہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج پورے ملک میں ہندو مسلم لوگوں کے درمیان اتحاد ہونا چاہیے جس سے ہمارا ملک مزید ترقی کی جانب گامزن ہوگا اور خاص طور پر آج کی نوجوان نسل کو اپنے مستقبل کی طرف توجہ مرکوز کرنا چاہیے کیونکہ سبھی سیاست داں ہندو مسلم دونوں کو لڑا کر اپنی روٹی سینک رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.