استانہ: قازقستان کے شہر اکتو کے تقریباً 70 مسافروں کو لے جا رہا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اس المناک واقعے میں درجنوں مساروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے جب کہ کچھ مسافروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ یہ طیارہ مبینہ طور پر اکتو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار 25 مسافر زندہ بچ گئے ہیں جن میں سے 22 کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
روسی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ آذربائیجان ایئرلائن کا طیارہ باکو سے چیچنیا کے شہر گروزنی جا رہا تھا لیکن گروزنی میں دھند کے باعث اس کا روٹ تبدیل کر دیا گیا۔ قازقستان کے حکام نے بتایا کہ اس حادثے میں چھ مسافروں کی جان بچ گئی ہے، جب کہ بعض رپورٹس میں 14 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
BREAKING: Passenger plane crashes near Aktau Airport in Kazakhstan pic.twitter.com/M2DtYe6nZU
— BNO News (@BNONews) December 25, 2024
دریں اثنا، سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے حادثے کے ویڈیو میں طیارہ کو زمین پر گرتے اور آگ کے گولے میں تبدیل ہوتے دکھایا گیا۔ دوسرے ویڈیوز اور تصاویر میں طیارے کے تباہ شدہ ڈھانچہ کے قریب لوگوں کو راحت اور بچاؤ کا کام کرتے ہوئے دکھایا گیا، جو زندہ بچ جانے والوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان ایئر لائن کی پرواز 8243 میں تقریباً 70 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے، تاہم آذربائیجان ایئر لائنز کی جانب سے حادثے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
First video has appeared from the crash site of the Azerbaijan Airlines plane in Kazakhstan's Aktau.
— RT (@RT_com) December 25, 2024
The plane was traveling from Baku to Grozny, and reportedly requested emergency landing before the tragedy happened. pic.twitter.com/PTi1IWtz1w
زخمیوں کا علاج جاری
وہیں خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس حادثے میں 14 افراد بچ گئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزارت صحت کے علاقائی محکمہ کے ایک بیان کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے، "اس وقت 14 افراد کو مقامی اسپتال لے جایا گیا ہے، جن میں سے پانچ آئی سی یو میں رکھے گئے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی