ETV Bharat / literature

گلدستۂ نعت: مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ - Guldasta E Naat

آج عید میلاد النبی کی مناسبت سے 'گلدستۂ نعت' سیریز کے تحت حضور اقدس محمدﷺ کی شان میں لکھی گئی اقبال عظیم کی مشہور نعت 'مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ' پیش خدمت ہے۔

مشہور نعت ۔ مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ
مشہور نعت ۔ مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 1:02 PM IST

مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ (ETV Bharat)

حیدرآباد: گلدستۂ نعت ای ٹی وی بھارت کی خصوصی پیشکش میں مختلف نعت خواں، نعت کا نذرانۂ عقیدت حضور کائنات محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں پیش کرتے ہیں۔

نبی کے چاہنے والے اس مہینے میں اور خاص طور پر ربیع الاول کے موقعے پر رَحْمَتُ الِلّعالَمِین کی شان میں نعت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ آج کی مشہور نعت ''مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ۔ جبیں افسردہ افسردہ قدم لغزیدہ لغزیدہ''، جس کو رامبن (جموں و کشمیر) کی رہنے والی نصرت ملک نے اپنی دلکش آواز میں پیش کیا ہے۔ اس بہترین نعت کو اقبال عظیم نے لکھا ہے۔

نصرت ملک کی آواز میں نعت شریف ملاحظہ کیجیے:

مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ

جبیں افسردہ افسردہ قدم لغزیدہ لغزیدہ

چلا ہوں ایک مجرم کی طرح میں جانب طیبہ

نظر شرمندہ شرمندہ بدن لرزیدہ لرزیدہ

کسی کے ہاتھ نے مجھ کو سہارا دے دیا ورنہ

کہاں میں اور کہاں یہ راستے پیچیدہ پیچیدہ

بصارت کھو گئی لیکن بصیرت تو سلامت ہے

مدینہ ہم نے دیکھا ہے مگر نادیدہ نادیدہ

مدینے جاکے ہم سمجھے تقدس کس کو کہتے ہیں

ہوا پاکیزہ پاکیزہ فضا سنجیدہ سنجیدہ

غلامانِ محمد اس طرح آئیں گے محشر میں

سر شوریدہ شوریدہ دل گرویدہ گرویدہ

مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ

جبیں افسردہ افسردہ، قدم لرزیدہ لرزیدہ

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.