ETV Bharat / international

ترک صدر طیب اردگان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، اہم اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط متوقع - TURKISH PRESIDENT PAKISTAN VISIT

صدر اردگان پاکستان ترکیہ اسٹریٹجک تعاون کونسل (HLSCC) کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کے لیے آج سے پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔

TURKISH PRESIDENT ERDOGAN
TURKISH PRESIDENT ERDOGAN (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2025, 10:56 AM IST

اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بدھ کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان-ترکیہ اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

ترکیہ کے دفتر خارجہ نے منگل کو کہا کہ اردگان اپنے وزراء، سینئر حکام اور کارپوریٹ رہنماؤں سمیت ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوں گے اور توقع ہے کہ اس دورے کے دوران ایک مشترکہ اعلامیہ اور کئی اہم معاہدوں/مفاہمت ناموں پر دستخط کریں گے۔

دونوں رہنما پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی فیصلہ ساز کونسل (HLSCC) کے اجلس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اسٹریٹجک تعاون کونسل کے تحت متعدد مشترکہ قائمہ کمیٹیاں (JSCs) قائم کی گئی ہیں جو تجارت، سرمایہ کاری، بینکنگ، فنانس، ثقافت، سیاحت، توانائی، دفاع، زراعت، ٹرانسپورٹ، مواصلات، IT، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم کا احاطہ کرتی ہیں۔

اردگان، جو شہباز شریف کی دعوت پر 12 اور 13 فروری کو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، وہ وزیراعظم اور صدر آصف علی زرداری سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شہباز شریف کے ساتھ اردگان پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے، جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور کاروباری افراد کو اکٹھا کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ترک رہنما کے دورے سے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ٹیرف وار کے بیچ پی ایم مودی آج امریکہ کے دورے پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.