نئی دہلی: بنگلہ دیش کے خلاف چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کے مایہ ناز بلے باز بنگلہ دیش کے 24 سالہ نوجوان تیز گیند باز حسن محمود کے سامنے لاچار و بے بس نظر آئے ۔ کیونکہ حسن محمود نے اپنی مہلک باؤلنگ کی بدولت بھارت کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا تھا۔
ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز تیز گیند باز حسن محمود کا سامنا کرنے میں پوری طرح ناکام رہے۔ ٹاپ 3 بھارتی بلے باز، کپتان روہت شرما (6)، شبمن گل (0) اور ویراٹ کوہلی (6) سستے میں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ بنگلہ دیش کے مین گیندباز تسکین احمد جہاں ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے وہیں حسن محمود نے چار وکٹ لے کر سب کو حیران کردیا۔
🚨 Dream wicket for Hassan Mahmood even for every bowler👏🏻#PAKvENG #PakistanCricket #CricketTwitter #Cricket #Pakistan #BabarAzam𓃵 #BabarAzam #WTC25 #ENGvSL #DuleepTrophy #AFGvNZ #INDvBAN #BCCI #RohitSharma #ViratKohli #ENGvAUS #INDvPAK #ChampionsCup #RuturajGaikwad pic.twitter.com/HjAgfKkv6y
— SOHAIB (@S0HAIB_7) September 19, 2024
اس کے بعد رشبھ پنٹ اور یشسوی جیسوال کے درمیان 62 رنز کی شراکت ہوئی اور لنچ تک ہندوستان کا اسکور (88/3) رہا۔ لیکن، کھانے کے وقفے کے بعد، محمود کا جادو ایک بار پھر کام کر گیا اور انہوں نے 39 رن کے ذاتی اسکور پر رشبھ پنٹ کو وکٹ کے پیچھے آوٹ کرا دیا۔ابھی اس گیند باز نے 4 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں اور مسلسل شاندار باؤلنگ کر رہے ہیں۔
حسن محمود کون ہیں؟
حسن محمود 1999 میں بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میں پیدا ہوئے۔ اس وقت ان کی عمر 24 سال ہے۔ 2020 میں انہوں نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میچ میں ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد سے وہ 18 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور 18 وکٹیں لے چکے ہیں۔ انھوں نے ون ڈے میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ اب تک 22 ون ڈے میچوں میں 30 وکٹیں لے چکے ہیں۔
محمود نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو رواں سال سری لنکن ٹیم کے خلاف کیا۔ انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں 6 وکٹیں لے کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔ وہ اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی اور اس سیریز میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سیریز میں حسن محمود نے ایک اننگ میں 5 وکٹ بھی لیے تھے۔