ETV Bharat / literature

منتخب نعتیہ اشعار: سرور کائنات حضرت محمدﷺ کی شان میں مشہور شعرا کا نذرانہ عقیدت - Naatiya Shayari - NAATIYA SHAYARI

بارہ ربیع الاول اور عید میلاد النبی کے موقعے پر سرور کائنات حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں خوبصورت نعتیہ اشعار کا نذرانہ پیش خدمت ہے۔ ملاحظہ کیجیے.....

GULDASTA E NAAT
منتخب نعتیہ اشعار (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 1:07 PM IST

منتخب نعتیہ اشعار (Etv Bharat)

حیدرآباد: آج عید میلاد النبی کے موقعے پر نبی اکرم ﷺ کے چاہنے والے آقا کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کی طرف سے حضور اقدس کی شان میں پیش کیے جا رہے بہترین و منتخب نعتیہ اشعار ملاحظہ کیجیے...

وہ دانائے سبل ختم الرسل مولائے کل جس نے
غبار راہ کو بخشا فروغ وادئ سینا
علامہ اقبال

نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآن وہی فرقان وہی یٰسین وہی طٰہٰ
علامہ اقبال

تنظیم و عمل تہذیب و ادب، اخلاص و وفا ایثار و کرم
سرکار کے حُسنِ سیرت سے کیا کچھ نہیں سیکھا دنیا نے
نامعلوم

خوبانِ جہاں کی ہے تیرے حُسن سے خُوبی
تُو خوب نہ ہوتا تو کوئی خوب نہ ہوتا
جرأت قلندر بخش

وہ کمال حسن حضور ہے کہ گمان نقص جہاں نہیں
یہی پھول خار سے دور ہے یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں
احمد رضا خان بریلی

کل کائنات کے لیے بھیجا گیا انہیں
وہ زمانے کے نہیں بلکہ زمانوں کے نبی ہیں
ذیشان نور صدیقی

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دہر میں اسم محمد سے اجالا کر دے
علامہ اقبال

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
علامہ اقبال

اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں
دل الجھتا ہے تو سینے کی طرف دیکھتے ہیں
دیکھنے والوں نے دیکھے ہیں وہ آشفتہ مزاج
جو حرم سے بھی مدینے کی طرف دیکھتے ہیں
افتخار عارف

ہمیں جو یاد مدینے کا لالہ زار آیا
تصورات کی دنیا پہ اک نکھار آیا
ساغر صدیقی

یہ بھی پڑھیں:

گلدستۂ نعت: فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.