حیدرآباد: معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک 20 روزہ دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دراصل ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر استقبال کے لیے وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطاالرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری نے استقبال کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک اگلے 20 دن تک پاکستان میں مقیم ہوں گے۔ اس دوران وہ پاکستان کے شہر اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں پروگراموں سے خطاب کریں گے۔
غور طلب ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پیر کی صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے شیڈول کے مطابق وہ 5 اور 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر کو لاہور اور 19 سے 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں پروگراموں سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آنے کا اعلان چند روز پہلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر میں اور شیخ فارق نائیک پاکستان کا دورہ کریں گے۔