ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں سخت موسمی حالات کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا - JAMMU AND KASHMIR WEATHER

شدید ترین سردی کے باعث وادی میں پانی کے تمام ذخائر جم چکے ہیں، نیز لوگوں میں سردی کھانسی کے مسائل عام ہو چکے ہیں۔

کشمیر میں موسم کی سختی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا
کشمیر میں موسم کی سختی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2024, 12:45 PM IST

Updated : Dec 21, 2024, 1:13 PM IST

کشمیر میں شدید ترین سردی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا (ETV Bharat)

بارہمولہ: وادی کشمیر اس وقت سخت سردی کی زد میں ہے اور دوسرے اضلاع کی طرح بارہمولہ میں میں کافی شدید سردی ہے۔ اس دوران عوام کو کافی مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں مقامی لوگوں نے موسم کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس قسم کی سردی پہلی بار دیکھی ہے اور ایسا لگا رہا ہے کہ ہر چیز جم چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں اور بزرگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب بازار بھی دیر سے کھلتے ہیں اور اس کی وجہ سے بازاروں میں کام کاج کم ہو رہا ہے اور اکثر و بیشتر لوگ گھروں میں ہی رہنا بسند کرتے ہیں۔

اس دوران ضلع بارہمولہ کے ساتھ ساتھ سوپور، رفیع آباد اور زنگیر کے علاوہ دیگر علاقہ جات میں بھی کافی سردی سے لوگ پریشان ہیں کیونکہ کافی مقامات پر پانی کے نل جم چکے ہیں اور اس سے عوام کو پینے کے پانی سے پریشانی ہو رہی ہے۔

لوگوں نے کہا کہ اس وقت وادی میں خشک موسم کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو سردی کھانسی سے پریشانی ہو رہی ہے اور ہم اللہ سے امید کرتے ہے کہ جلد از جلد وادی کے میدانی علاقوں میں برفباری ہو تاکہ ہم کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

آپ کو بتادیں کہ 21 دسمبر چلہ کلان شروع ہوتا ہے اور 31 جنوری کو ختم ہوتا ہے۔ چلہ کلاں ایک استعارہ ہے جسے سخت سردی کے ایک طویل وقفے کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ماضی میں اس وقفے کے دوران عام لوگ زیادہ تر گھروں میں ہی بند رہتے تھے اور خال خال ہی گھروں سے باہر نکلنے کی جرات کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وادیٔ کشمیر میں دو دہائیوں کی سرد ترین رات سے چلہ کلان کا آغاز

چلہ کلاں کے دوران، سردی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، جب کہ شدید برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کی وجہ سے پانی کے ذخائر اور یہاں تک کہ گھروں میں پانی کے نلکے بھی جم جاتے ہیں۔

چالیس دنوں کے دوران چلہ کلاں لوگوں کو سخت ترین مشکلات میں ڈالنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا۔ چلہ کلاں کے دوران عموماً برفیلی ہواؤں کی وجہ سے پوری وادی شدید سردی کی زد میں رہتی ہے۔

Last Updated : Dec 21, 2024, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.