ETV Bharat / bharat

نیشنل ہیلتھ مشن میں پانچ سال کی توسیع کو منظوری، مودی حکومت نے جوٹ کے ایم ایس پی میں اضافہ کردیا - MODI CABINET DECISIONS

مرکزی کابینہ نے قومی صحت مشن کی توسیع اور 2025-26 کے لیے کچے جوٹ کے ایم ایس پی میں اضافے کو منظوری دے دی ہے۔

نیشنل ہیلتھ مشن میں پانچ سال کی توسیع کو منظوری، مودی حکومت نے جوٹ کے ایم ایس پی میں اضافہ کردیا
نیشنل ہیلتھ مشن میں پانچ سال کی توسیع کو منظوری، مودی حکومت نے جوٹ کے ایم ایس پی میں اضافہ کردیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2025, 4:08 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے قومی صحت مشن کی مدت میں 5 سال کی توسیع کو منظوری دے دی ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے قومی صحت مشن کو مزید پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوئل نے کہا کہ مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس اسکیم کے لیے بجٹ میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

گوئل نے نئی دہلی میں ایک پریس بریفنگ میں کہا۔ کہ "بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا اور آپ دیکھیں گے کہ حکومت نے ہمیشہ صحت پر زور دیا ہے۔ نیشنل ہیلتھ مشن کے لیے جو بھی فنڈز درکار ہیں وہ فراہم کیے جائیں گے،"

خام جوٹ کے لیے ایم ایس پی کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ مودی کابینہ نے مارکیٹنگ سیزن 2025-26 کے لیے کچے جوٹ کی کم از کم قیمت (ایم ایس پی) کو بھی منظوری دے دی ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ 2025-26 کے سیزن کے لیے کچے جوٹ (TD-3 گریڈ) کی ایم ایس پی 5,650 روپئے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے۔ گوئل نے مزید کہا کہ مارکیٹنگ سیزن 2025-26 کے لیے خام جوٹ کا ایم ایس پی پچھلے سیزن 2024-25 کے مقابلے 315 روپے فی کوئنٹل زیادہ ہے۔ مرکزی حکومت نے خام جوٹ کی ایم ایس پی 2014-15 میں 2400 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 2025-26 میں 5,650 روپے فی کنٹل کردی ہے، جو کہ 3250 روپے فی کنٹل (2.35 گنا) کا اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے ملازمین کو بونس، کسانوں کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کی دو اسکیمیں، مودی کابینہ کے بڑے فیصلے - Union Cabinet Decision - UNION CABINET DECISION

40 لاکھ کسان خاندانوں کی روزی روٹی براہ راست یا بالواسطہ طور پر جوٹ کی صنعت پر منحصر ہے۔ تقریباً 4 لاکھ مزدوروں کو جوٹ ملوں اور جوٹ کی تجارت میں براہ راست روزگار ملتا ہے۔ گزشتہ سال ایک لاکھ 70 ہزار کسانوں سے جوٹ خریدا گیا تھا۔ مرکزی وزیر گوئل نے کہا کہ 82 فیصد جوٹ کاشتکار مغربی بنگال سے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.