ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر کویت پہنچے، پرتپاک استقبال - PM MODI ON 2 DAY VISIT OF KUWAIT

43 سال بعد پہلی بار کوئی بھارتی وزیر اعظم کویت دورے ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے رشتوں ایک نئی شروعات ہوگی۔

وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر کویت روانہ
وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر کویت روانہ (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2024, 12:12 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو دو روزہ دورے پر کویت پہنچ چکے ہیں۔ کویت پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقعے پر وزیر اعظم نے کویت پہنچنے اور اپنے پُرتپاک استقبال سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے عربی زبان میں ٹویٹ کیا۔

جانکاری کے مطابق وزیر اعظم مودی کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر کویت کا دورہ کر رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 43 برسوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا کویت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1981 میں کویت کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے 2009 میں دورہ کیا تھا۔

دورے پر روانہ ہونے سے قبل پی ایم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 'آج اور کل میں کویت کے دورے پر رہوں گا۔ اس دورے سے کویت کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ میں امیرِ کویت، ولی عہد اور وزیر اعظم سے ملاقات کا منتظر ہوں۔' اسی کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ 'آج شام میں ہندوستانی برادری کے ساتھ بات چیت کروں گا اور عربین گلف کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کروں گا۔'

پی ایم مودی کا دو روزہ پروگرام

موصولہ اطلاعات کے مطابق پی ایم مودی کا دورہ کویت لیبر کیمپ میں قیام سے شروع ہوگا، جہاں وزیر اعظم ہندوستانی کارکنوں اور مزدوروں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد پی ایم مودی شیخ سعد عبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس جائیں گے، جہاں وہ بھارتی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔ اسی وقت، اگلے دن پی ایم مودی ایک سرکاری پروگرام میں حصہ لیں گے جس میں وہ کویت کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

ان مسائل پر بات چیت متوقع

جانکاری کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان توانائی، ہائیڈرو کاربن سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک مقامی کرنسی میں کاروبار کرنے کے حوالے سے بھی ایک اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پی ایم مودی کے دورہ کویت سے دونوں ممالک کے تعلقات میں گرم جوشی آئے گی۔ ساتھ ہی ہندوستانی برادری نے بھی پی ایم مودی کے استقبال کے لیے طرح طرح کی تیاریاں کی ہیں۔ یہاں کے لوگ بہت پرجوش نظر آتے ہیں۔ واضح رہے کہ کویت میں تقریباً 10 لاکھ ہندوستانی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.