ETV Bharat / international

غزہ جنگ بندی: حماس نے تین یرغمالیوں کو رہا کر دیا، 183 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع - GAZA CEASEFIRE DEAL

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت یرغمالیوں اور قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں آج تین یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔

قیدیوں کی رہائی کے مناظر
قیدیوں کی رہائی کے مناظر (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2025, 2:40 PM IST

غزہ: حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کے تحت آج سنیچر کو جنوبی غزہ کی پٹی میں تین یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل ان یرغمالیوں کے بدلے آج 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر
اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر (AP)

آج رہا کیے گئے یرغمالیوں کے نام اوفر کالڈرین، کیتھ سیگل اور یارڈن بائبس ہے۔ ان میں اوفر کالڈرین فرانسیسی شہریت اور کیتھ سیگل کے پاس امریکی شہریت بھی ہے۔

اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر
اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر (AP)

حماس نے آج پہلے دو اسرائیلی یرغمالیوں اوفر کالڈرین اور یارڈن بائبس کو رہا کیا جو اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔ ان دونوں کی رہائی کے بعد امریکی اسرائیلی 65 سالہ کیتھ سیگل کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ یہ تیسرا یرغمالی ہے جسے آج جنگ ​​بندی معاہدے کے تحت رہا کیا جانا تھا۔ اس کے بعد اب اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطنیوں کی رہائی کی باری ہے جسے ممکنہ طور پر شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر
اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر (AP)

حماس کے مزاحمت کاروں نے 35 سالہ یارڈن بیباس اور 54 سالہ فرانسیسی-اسرائیلی اوفر کالڈیرون کو جنوبی غزہ کی پٹی کے قصبے خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ ان تینوں کو سات اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں ہوئے حملوں کے دوران یرغمال بنایا گیا تھا۔

اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر
اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر (AP)

یہ نازک معاہدہ تقریباً دو ہفتوں سے جاری ہے، لڑائی روک دی گئی ہے اور غزہ پٹی میں امداد میں اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ جنگ بندی کے ابتدائی چھ ہفتوں کے دوران تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں اور 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسے حماس سے اطلاع ملی ہے کہ ان یرغمالیوں میں سے آٹھ یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر
اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر (AP)

قابل ذکر ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے تحت چھ ہفتے کے اندر 33 یرغمالیوں اور تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی اور تباہ شدہ علاقے میں انسانی امداد میں اضافے کا معاہدہ ہوا ہے۔

اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر
اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر (AP)

اسرائیل اور حماس اگلے ہفتے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، جس میں بقیہ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کا مطالبہ شامل ہے۔ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں مارچ کے اوائل میں جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔

اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر
حماس کا سکیورٹی اہلکار (AP)

فلسطینی صحت کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ طویل عرصے سے بند رفح بارڈر کراسنگ ہفتے کے روز ان ہزاروں فلسطینیوں کے لیے دوبارہ کھول دی جائے گی جنہیں طبی امداد کی اشد ضرورت ہے - ایک ایسی پیش رفت جو جنگ بندی کے معاہدے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے مناظر
حماس کے اہلکار (AP)

مزید پڑھیں: 110 فلسطینیوں کی رہائی پر غزہ میں جشن، یہاں جانیں۔۔ رہا ہونے والے فلسطینی قیدی کون ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوئے فلسطینی قیدیوں کی دلخراش داستان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.