ETV Bharat / international

افغانستان میں کابل-قندھار ہائی وے پر بس آئیل ٹینکر سے ٹکرائی، 50 افراد ہلاک، 76 زخمی - AFGHANISTAN ACCIDENT

افغانستان میں بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

افغانستان میں کابل-قندھار ہائی وے پر بس آئیل ٹینکر سے ٹکرائی
افغانستان میں کابل-قندھار ہائی وے پر بس آئیل ٹینکر سے ٹکرائی (Etv Bharat)
author img

By AP (Associated Press)

Published : Dec 19, 2024, 1:18 PM IST

Updated : Dec 19, 2024, 2:29 PM IST

کابل: افغانستان میں ان دنوں سڑک حادثات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آتا ہے جس میں لوگ جان گنوا رہے ہیں۔

افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان نے جانکاری دی کہ، جنوب مشرقی افغانستان میں دو ہائی وے حادثات میں مجموعی طور پر 50 افراد ہلاک اور 76 زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان حافظ عمر نے بتایا کہ ایک مسافر بس اور ایک آئل ٹینکر کے درمیان بدھ کو دیر گئے کابل-قندھار ہائی وے پر تصادم ہوا ہے۔

عمر نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ، زخمیوں کو غزنی کے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے اور حکام لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل شروع کر چکے ہیں۔ انھون نے کہا کہ، جو مریض زیادہ تشویشناک حالت میں ہیں ایسے مریضوں کو کابل منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں. یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس ہائی وے پر اتنا بڑا حادثہ پیش آیا ہو۔ گزشتہ چند برسوں میں اسی طرح کے کئی واقعات منظر عام پر آچکے ہیں، جن میں سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ افغانستان میں یہ واقعات عام ہیں جن کی بنیادی وجہ سڑکوں کی خراب حالت اور ڈرائیور کی غفلت ہے۔

Last Updated : Dec 19, 2024, 2:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.