ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں غیر مقامی مزدور مردہ پایا گیا - NON LOCAL LABOUR FOUND DEAD

متوفی شخص کی شناخت 31 سالہ کرشنا کرمال ولد دنیشور کرمال ساکنہ جھارکھنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔

اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں غیر مقامی مزدور مردہ پایا گیا
اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں غیر مقامی مزدور مردہ پایا گیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2025, 4:39 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ہفتہ کو ایک غیر مقامی مزدور پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے کے کانجی گنڈ علاقے میں ایک سڑک پر ایک غیر مقامی شخص کی لاش ملی۔متوفی شخص کی شناخت 31 سالہ کرشنا کرمال ولد دنیشور کرمال ساکنہ جھارکھنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔

افسر نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعد میں متوفی کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:Non Local Died in Kashmir کشمیر میں دو غیرمقامی مزدوروں کی لاشیں پراسرار حالت میں برآمد

اس سے قبل بھی شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دریائے جہلم سے پانچ روز سے لاپتہ ہوئے غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد کی گئی۔ لاش کو سوپور کے تل بل نامی علاقے سے بازیاب کر لیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 13 جون کو ایک مسلم پیر نامی ایک غیر مقامی مزدور سوپور سے لاپتہ ہوا تھا جس کے بعد ان کے دوستوں، ساتھیوں نے پولیس اسٹیشن سوپور میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ رپورٹ درج کیے جانے کے بعد پولیس نے اسے کو ڈھونڈنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.